تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2018

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
archive
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 1 جمادی الاول 1439هـ - 17 جنوری 2018م

Archive #

ست رنگا میلہ ختم
جمعرات 20 رمضان 1435هـ - 17 جولائی 2014م

اوسلو سے لیکر چڑھتے سورج کی دھرتی ٹوکیو تک سات براعظم جاگتے تھے اور فٹ بال کی دنیا پر حکمرانی کی جنگ جاری تھی۔ اس مہایدھ نے زمان و مکاں کی قید کو 120 منٹ کیلئے ختم کر کے رکھ دیا۔ فاصلے سمٹ گئے۔ صحرائے اعظم کے ریت سے اٹے شہروں اور سائبریا کے برف زاروں تک، کہیں سپیدہ سحر نمودار ہو رہا تھا، کہیں شام کے سائے دراز ہو رہے تھے تو کہیں سورج سوا نیزے پر چمک رہا تھا۔ کہیں استوائی خطوں میں موسلادھار بارشیں برستی تھیں۔ ان سب خطوں میں، ایک دوسرے سے ہزاروں میلوں کے فاصلے پر مرد و زن کی کھلی آنکھیں ایک ہی نکتہ ... مزید

کرکٹ کا کھیل، کھیل کی سیاست
جمعہ 14 ربیع الثانی 1435هـ - 14 فروری 2014م

میں نے طے کر رکھا تھا کہ نجم سیٹھی کے حوالے سے کچھ نہ لکھوں گا۔ خواہ مخواہ اس کو ایک اور طرح کا رنگ دے دیا جاتا ہے۔ مشکل یہ آن پڑی ہے کہ وہ مجھے اپنے اس عزم پر قائم رہنے کا موقع ہی نہیں دیتے۔ میں نے سوچا تھا کہ کرکٹ بورڈ کی چیئرمینی کے معاملے میں انہیں جو ہزیمت اٹھانا پڑی ہے ، وہ اس کام ہی سے توبہ کر لیں گے۔ اللہ نے بڑی عزت دے رکھی ہے ، آخر کوئلوں کی دلالی میں منہ کالا کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ضرورت ہو گی تبھی تو وہ یوں خم ٹھونک کر دوبارہ اس منصب کی طرف لپک کر آئے ہیں۔ ملک کے جو حالات ہیں، اس میں ... مزید

کرکٹ کے برہمن
بدھ 12 ربیع الثانی 1435هـ - 12 فروری 2014م

کرکٹ ہار گئی، سٹے بازی، جواء، کالادھن، دھونس اوردھاندلی جیت گئی۔ غلامی کیخلاف مجاہد اعظم نیلسن منڈیلا کے دیس، جنوبی افریقہ نے ’’بگ تھری‘‘ کے سامنے سرنگوں ہو کراپنی آزادی بیچ ڈالی۔ ایسا گھاٹے کا سودا کھیلوں کی دنیا میں کسی قوم نے نہ کیا ہو گا۔زمانہ قدیم میں فرعونوں کی سرزمین، مصر میں ایک انوکھا بازار لگتا۔ خریدا ربھی انسان اور جنس بازاربھی گوشت پوشت کے جیتے جاگتے مردوزن۔ انسانوں کے تاجر ملکوں ملکوں گھوم کر تنومند، نوجوان مردوں کو تلاش کرتے۔ ان کو لوہے کی زنجیریں پہناتے اور ... مزید

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند