تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2017

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
archive
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 30 ربیع الاول 1439هـ - 18 دسمبر 2017م

Archive #

لبنان : برطانوی سفارت کارہ کے قتل کے الزام میں ٹیکسی ڈرائیور گرفتار
پیر 30 ربیع الاول 1439هـ - 18 دسمبر 2017م

لبنان میں پولیس نے برطانوی سفارت خانے کی ایک خاتون ملازمہ کے قتل کے الزام میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹیکسی ڈرائیور نے خاتون سفارت کار کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ مقتولہ کی لاش ہفتے کے روز بیروت کے نواح سے ملی تھی۔حکام کے مطابق خاتون کا قتل ایک مجرمانہ فعل ہے اور اس میں کوئی سیاسی محرک کارفرما نہیں ہے۔ برطانوی دفتر خارجہ نے اس خاتون سفارت کار کے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ محکمہ بین الاقوامی ترقی ... مزید

سعودی فرماں روا سے سی آئی اے کے سربراہ کا تازہ علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال
پیر 30 ربیع الاول 1439هـ - 18 دسمبر 2017م

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے امریکا کی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی( سی آئی اے) کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے الیمامہ محل ،الریاض میں ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے میں رونما ہونے والی تازہ پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس ملاقات میں امریکا میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان ، وزیر خارجہ عادل الجبیر ، سعودی وزیر مملکت اور شاہی دیوان کے سربراہ خالد بن عبدالرحمان العیسیٰ اور سعودی انٹیلی جنس ... مزید

سعودی عرب : غیرملکی سرمایہ کاروں اور ماہرین کے لیے مجوزہ گرین کارڈز پر غور
پیر 30 ربیع الاول 1439هـ - 18 دسمبر 2017م

سعودی عرب میں حکام مستقبل قریب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ماہرین کو جاری کیے جانے والےمجوزہ’’ گرین کارڈز ‘‘ کا جائزہ لے رہے ہیں اور اگر اس کو منظور کر لیا جاتا ہے تو اس کا بہت جلد اعلان کردیا جائے گا۔ یہ بات اقتصادی امور اور ترقی کونسل کے مقامی کانٹینٹ اور پرائیویٹ سیکٹر ڈویلپمنٹ یونٹ کے سربراہ فہد السکیت نے ایک بیان میں بتائی ہے۔سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کی مالیاتی کمیٹی کے وائس چیئرمین فہد بن جمعہ نے بھی غیرملکی سرمایہ ... مزید

سعودی عرب : تارکینِ وطن ملازمین پر 2018ء سے اضافی ٹیکس کا نفاذ
پیر 30 ربیع الاول 1439هـ - 18 دسمبر 2017م

سعودی عرب کی وزارت خزانہ نے 2018ء سے نجی کمپنیوں کے تارکینِ وطن ملازمین اور مزدوروں پر ایک اضافی ماہانہ ٹیکس کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خزانہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ غیرملکی تارکین وطن ورکروں پر عاید کیے جانے والے اس ٹیکس کی مالیت تین سو سے چار سو ریال کے درمیان ہوگی اور یہ نجی شعبے کی کمپنیاں ادا کریں گی۔ اس ٹیکس کے نفاذ کا مقصد نجی شعبے میں کام کرنے والے غیرملکی ملازمین اور مزدوروں کی جگہ مقامی شہریوں کو روزگار دلانا ہے کیونکہ بھاری ... مزید

شاہ سلمان نے خود کو فلسطینی سفیر کب قرار دیا؟
پیر 30 ربیع الاول 1439هـ - 18 دسمبر 2017م

سعودی عرب میں متعین فلسطینی سفیر باسم عبداللہ الآغا نے کہا ہے کہ وہ فلسطین سے متعلق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے 2 تاریخی واقعات کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ ان دونوں واقعات سے فلسطین اور اس کے عوام سے ان کی گہری محبت اور وابستگی کا پتہ چلتا ہے۔ باسم الآغا نے بتایا کہ پہلا واقعہ اس وقت پیش آیا جب خادم الحرمین الشریفین پاکستان کے دورے پر تھے۔ فلسطینی سفیر نے انہیں اس موقع پر سلام کیا تو خادم الحرمین الشریفین نے انہیں گلے لگاتے ہوئے کہا کہ فلسطین اور القدس ہمارے دلوں میں ہے۔ فلسطین ... مزید

یمن : حوثی باغیوں نے ہتھیار ڈالنے کی کوشش پر اپنے 30 جنگجو ؤں کو ہلاک کردیا
پیر 30 ربیع الاول 1439هـ - 18 دسمبر 2017م

سعودی عرب کی سرحد کے نزدیک واقع یمن کے ضلع میدی میں حوثی شیعہ باغیوں نے اپنے ہی تیس سے زیادہ جنگجو ؤں کو ہتھیار ڈالنے کی کوشش کرنے پر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔ مقامی ذرائع نے العربیہ کو بتایا ہے کہ ان جنگجوؤں نے یمنی فوج اور سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے سامنے از خود ہتھیار ڈالنے کی کوشش کی تھی اور اسی پاداش میں انھیں ہلکے ہتھیاروں سے گولیاں مار کر یا راکٹ گرینیڈوں سے نشانہ بنا کر موت کی نیند سلا دیا گیا ہے۔ ان مقتولین نے مبینہ طور پر یمنی فوج کے مد ... مزید

افغانی مونالیزا 3000 گز کے گھر کی مالکن
پیر 30 ربیع الاول 1439هـ - 18 دسمبر 2017م

۳۲ سال پہلے شہرہ آفاق جریدہ "نیشل جیوگرافک" کے سرورق پر شائع تصویر سے شہرت پانے والی شربتی آنکھوں والی ۱۲ سالہ افغانی لڑکی کو آخر دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد ذاتی گھر مل گیا۔ شربتی آنکھوں والی لڑکی جسے دنیا افغانی مونا لیزا کے نام سے جانتی ہے۔ افغانی مونالیزا کا اصل نام شربت گلاء ہے۔ شربت گلاء کا یہ ذاتی گھر نیشنل جیوگرافک کی کاوشوں کا ثمر ہے۔ نیشنل جیوگرافک کے مطابق شربت گلاء کو کابل میں تین ہزار گز کا یہ گھر دیا گیا ہے اور اس گھر کی تزئین و آرائش بھی شربت گلاء کے مطابق کی گئی ہے۔ ... مزید

شادی میں موبائل فون، ڈالر اور ریال نچھاور کیے گئے
پیر 30 ربیع الاول 1439هـ - 18 دسمبر 2017م

ریئلٹی شوز میں موبائل فون اور دیگر انعامات سے حاضرین کو نوازا جاتا ہے مگر یہاں قصہ کچھ اور ہے۔ پاکستان کے علاقے رحیم یار خان میں ایک شادی کے دوران باراتیوں نے دلہا دلہن پر موبائل فونز کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کرنسی جن میں ڈالر اور ریال شامل ہیں نچھاور کر دیئے۔ باراتیوں نے یہ منفرد طریقہ چاہے خوشی میں اپنایا ہو یا دکھاوے کے لیے لیکن جس جس کے ہاتھ میں موبائل فونز کے ڈبے یا ڈالڑ اور ریال لگے ان کی تو صحیح معنوں میں خوشی دیدنی تھی۔   مزید

لندن: گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے کیفے کی منفرد کاوش
پیر 30 ربیع الاول 1439هـ - 18 دسمبر 2017م

دنیا بھر میں روزانہ سیکڑوں مشروبات کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن ان میں سے ایک مشروب "کافی" بھی ہے۔ خاص طور پر موسم سرما میں کافی کا استعمال غیر معمولی طور پر زیادہ ہوتا ہے. برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایک ایسا کیفے موجود ہے جو اپنے گاہکوں کو منفرد کافی پیش کرتا ہے۔ گاہک اپنی مرضی کی کافی جن میں کیپی چینو، چاکلیٹ،موکا، لیٹے،بلیک کافی اور کولڈ کافی وغیرہ شامل ہیں، سے محضوظ ہو سکتا ہے لیکن اس کیفے کا کمال یہ ہے کہ اگر گاہک چاہیے تو سیلفی بنوا کر اس کا عکس اپنی کافی میں دیکھتے ہوئے کافی ... مزید

یو اے ای میں شدید بارش ، ژالہ باری اور لینڈسلائیڈنگ
پیر 30 ربیع الاول 1439هـ - 18 دسمبر 2017م

متحدہ عرب امارات میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی ہے اور شدید بارشوں کے بعد مختلف ریاستوں میں ژالہ باری، لینڈسلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ حکام نے عوام کو اس موقع پر گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں جن میں دبئی اور شارجہ سرفہرست ہیں صبح سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے،ریاست فجیرہ میں شدید بارش کے بعد سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ شارجہ کے قریب قلبہ روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے لیکن خوش قسمتی سے کسی فرد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔ ... مزید

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند