کرونا وائرس کے معاشی اثرات
پیر 11 رمضان 1441هـ - 4 مئی 2020م
امریکا میں اکتوبر 1929ء میں ایک بڑے معاشی بحران نے جنم لیا ۔اس کو تاریخ میں عظیم کساد بازاری (Great Depression) کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اس بحران نے مال دار اور غریب ممالک کو یکساں طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ صنعتیں بند ہو گئی تھیں، سرمایہ کاروں کی ساری جمع پونجی ڈوب گئی اور اقتصادی ترقی و خوشحالی قصہ پارینہ بن گئی تھی۔ پوری دنیا میں بے روزگاری کی شرح 33 فی صد سے تجاوز کر گئی۔ چناں چہ صرف برطانیہ میں تیس لاکھ، جرمنی میں ساٹھ لاکھ اور امریکا میں ایک کروڑ چالیس لاکھ افراد بے روزگار ہوئے۔ ... مزید
کرونا وائرس: سعودی عرب دنیا میں مرکزی کردارادا کرسکتا ہے!
منگل 27 شعبان 1441هـ - 21 اپریل 2020م
سعودی عرب نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ وہ 2020ء میں اپنی گروپ 20 کی صدارت کو ترقی اور سفارت کاری کے لیے استعمال کرے گا لیکن اب وہ تبدیل شدہ صورت حال میں کرونا وائرس کی زخم خوردہ دنیا پر مرہم رکھنے میں زیادہ بڑا کردار ادا کرسکتا ہے۔ جب میں نے 30 جنوری کو الریاض میں جی 20 ڈومیسٹک کیپٹل مارکیٹس ڈویلپمنٹ کانفرنس میں شرکت کی تو اس وقت نئے سال کا اچھا آغازہوا تھا۔سعودی عرب اپنی قیادت کو بروئے کار لاتے ہوئے مضبوط کیپٹل مارکیٹوں اور ایکو نظام کی تشکیل کے لیے پُرامید تھا۔سعودی حکام سرمائے کی مارکیٹوں ... مزید
مراکش: ناموافق حالات میں معاشی ترقی کا سفر
منگل 20 ذیعقدہ 1440هـ - 23 جولائی 2019م
مراکش کو گذشتہ ایک عشرے کے دوران میں متعدد بیرونی چیلنجوں کا سامنا رہا ہے۔ ان میں تجارتی شراکت داری میں کم زورشرح نمو، تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اتار چڑھاؤ اور علاقائی جغرافیائی، سیاسی تناؤ اور تنازعات نمایاں ہیں۔ ان ناموافق حالات کے باوجود مراکشی حکومت نے اپنا راستہ تبدیل نہیں کیا اور اس نے فوری استحکام پر توجہ دینے کے علاوہ قومی معیشت کی طویل المیعاد ضروریات پر بھی توجہ مرکوز کی ہے۔ اس اتھل پتھل کے دور میں حکومت کی متعیّنہ ترجیحات سے ملک اقتصادی استحکام کی راہ پر گامزن ... مزید
موڈ اچھا کرنے کے لیے 11 جادوئی غذائیں
جمعرات 28 رجب 1440هـ - 4 اپریل 2019م
روز مرہ کی مشینی زندگی کے بڑھتے دباؤ کے سبب بہت سے لوگ موڈ اچھا کرنے اور تناؤ کو کم کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں تا کہ مشقتوں سے بھرے زندگی کے سفر پر مثبت توانائی کے ساتھ گامزن رہا جا سکے۔ اس حوالے سے ہم پہلے Serotonin یا "مسرت کے ہارمون" کا تعارف حاصل کرتے ہیں۔ یہ ہارمون انسانی موڈ کو اچھا بنانے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ایک قدرتی کیمیائی مادہ ہے جو دماغ میں neurotransmitter کی حیثیت سے کام کرتا ہے اور انسان کو خوشی کا احساس دلانے میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔ یہ ہارمون صرف دماغ میں ... مزید
وہ ملک جس نے سود ختم کردیا
جمعہ 25 جمادی الثانی 1438هـ - 24 مارچ 2017م
سود کی حمایت اور سودی بینکاری کو آج کے جدید دور کی اہم ترین ضرورت کے طور پر پیش کرنے والے سیاسی پنڈت اور سود خور بینکار گزشتہ ایک سو سال سے سود کی مخالفت کرنے والوں سے ایک ہی سوال کرتے چلے آئے ہیں کہ اس سودی بینکاری کے نظام کا متبادل کیا ہے۔ یہ تو ایک عالمی معیشت کو چلانے کا طریق کار ہے۔ اگر اس نظام کو بغیر کسی متبادل کے ختم کردیا گیا تو پوری دنیا کی صنعت و تجارت کا پہیہ رک جائے گا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ان دانشوروں سے پلٹ کر کوئی یہ سوال نہیں کرتا کہ یکم جولائی 1944ء سے 22 جولائی 1944ء تک امریکا ... مزید
قرض کے مئے!
جمعرات 1 محرم 1437هـ - 15 اکتوبر 2015م
حکومت کی جانب سے نوید سنائی گئی کہ پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ زرمبادلہ کے ذخائر بیس ارب ڈالر سے بڑھ چکے ہیں یوں عوامی زبان میں کہیں تو قومی خزانہ لبالب بھرگیا ہے۔ ایک قومی خزانے کے کانوں تک بھرنے کے دعوے ہی کیا، حکومت کی جانب سے اقتصادی ترقی کے بعض اشاریوں کی مدد سے پاکستان کے قومی ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کے دعوے بھی کیے جارہے ہیں۔ اِن دعووں کی حمایت میں اُن میگا پراجیکٹس کی مثال پیش کی جاتی ہے جن کے سنگ بنیاد رکھے جارہے ہیں یا میٹرو بس سمیت جن دیگر منصوبوں کا افتتاح ہوچکا ہے۔ یقینا اِس میں ... مزید
تعلیم تماشا جاری ہے
ہفتہ 5 ذوالحجہ 1436هـ - 19 ستمبر 2015م
پاکستان کے آئین میں ہر بچے کو میٹرک تک لازمی اور مفت تعلیم کی ضمانت دی گئی ہے۔ مگر آئین کا کیا۔ اس میں تو اقلیتوں کو بھی مذہبی آزادی اور تبلیغ کی اجازت دی گئی ہے اور ماورائے قانون حکومت کی تبدیلی کی سزا بھی دی گئی ہے۔ تو پھر کیوں نہ آئین کو طاق میں رکھ کے زمینی حقائق پر بات ہو جائے۔ جب تک ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت نے انیس سو بہتر میں نجی تعلیمی اداروں کو قومیانے کا فیصلہ نہیں کیا تب تک پاکستان میں تعلیم اور زر کا اٹوٹ انگ قائم نہیں ہوا تھا۔ ملک کی زیادہ تر آبادی سرکاری اسکولوں کے پھیلے ہوئے ... مزید
شعبہ بینکاری ۔حقائق اور تجزیہ
جمعرات 26 ذیعقدہ 1436هـ - 10 ستمبر 2015م
پاکستان میں کام کرنے والے تمام بینکوں نے 2014ء میں مجموعی طور پر 247 ارب روپے کا ٹیکس سے قبل منافع دکھایا ہے۔ 2013ء میں ان بینکوں کا مجموعی منافع 162 ارب روپے تھا ۔ یعنی 12 ماہ میں بینکوں کے مجموعی منافع میں 85 ارب روپے کا زبردست اضافہ ہوا۔ یہ بات یقیناً حیران کن ہے کیونکہ بینکوں نے 1947ء سے 2001ء کے 55 برسوں میں مجموعی طور پر جو منافع کمایا تھا اس سے کہیں زیادہ منافع کے حجم میں اضافہ صرف 2014ء میں 2013ء کے مقابلے میں ہوا ہے۔ یہ بات بھی ذہن میں رہنی چاہئے کہ پاکستان میں سودی بینکوں میں بھی تمام ... مزید
چین پاکستان اقتصادی راہداری کا معیار اور وقت
منگل 17 ذیعقدہ 1436هـ - 1 ستمبر 2015م
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے سے پاکستان چین سمیت تمام علاقے اور پورے خطے میں ترقی کے رجحانات میں اضافے ہوگا۔ ستمبر 2015ء کے آخرتک نجی شعبے سے سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے کے لئے ایک ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری آئے گی۔ سڑکوں کی تعمیر سے گلگت، بلتستان اور آزاد کشمیر سے لے کر کراچی اور گوادر تک ملک کا اقتصادی نقشہ بدل جائے گا۔ اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی تعمیر میں شفافیت کو برقرار رکھا جائے گا۔وزیر اعظم اسلام آباد میں نیشنل ہائی ویز اتھارٹی حکام کی طرف ... مزید
آئی ایم ایف کے ہاتھوں قومی اثاثوں کی چائنہ گٹنگ
پیر 2 ذیعقدہ 1436هـ - 17 اگست 2015م
بیسویں صدی میں ستر کی دہائی میں دو قطبی دنیا سیاسی و اقتصادی لحاظ سے دو بڑے بلاکوں میں بٹی ہوئی تھی۔ ان میں سے ایک سرمایہ دارانہ نظام(کیپٹلزم)کا بلاک تھا اور دوسرا اشتراکی نظام (کمیونزم) کا بلاک تھا، لیکن ستر کی یہ دہائی اقتصادی ترقی کے لحاظ سے بڑی اہمیت کی حامل سمجھ جاتی ہے کیونکہ دونوں نظام میں بڑھوتری اور ترقی کا عمل تیزی سے جاری تھا، اِسی دہائی کے آغاز میں ایشیا میں فولاد سازی کا سب سے بڑا منصوبہ شروع کیا گیا، یہ منصوبہ سوویت یونین کی مدد سے کراچی میں ’’پاکستان اسٹیل ... مزید