تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
''مصری بریٹینی'' اسکول طالبہ کے رقص کی آن لائن مقبولیت
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 8 شعبان 1441هـ - 2 اپریل 2020م
آخری اشاعت: پیر 29 جمادی الاول 1435هـ - 31 مارچ 2014م KSA 06:46 - GMT 03:46
''مصری بریٹینی'' اسکول طالبہ کے رقص کی آن لائن مقبولیت
مصری طالبہ ایک خالی کلاس روم میں تنہا رقص کرتے ہوئے
ابوظہبی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

مصر کی ایک اسکول طالبہ کی رقص کرتے ہوئے ویڈیو نے آن لائن بہت مقبولیت حاصل کی ہے اور رقص وموسیقی کے دلدادگان اس کی خوب تشہیر کر رہے ہیں۔

قبل ازیں بھی ایک اسکول طالبہ کا بریٹینی اسپئیرز کی طرز پر ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو کلپ بہت مقبول ہواتھا لیکن اب ٹھمکے لگاتی اس مصری طالبہ کی ویڈیو نے سابقہ طالبہ کے رقص کو مات کردیا ہے۔

اس اسکول طالبہ نے اپنی کمر کو ایک پٹے کے ساتھ باندھ رکھا ہے اور وہ مصرکی ٹیکنو موسیقی پر بیلے ڈانس کررہی ہے۔اس لڑکی کی یہ ویڈیو کسی اسکول کی جماعت کے خالی کمرے میں بنائی گئی ہے۔

مصر کے وزیر تعلیم ڈاکٹر محمود ابوالنصر نے اس ویڈیو کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبہ ایک ڈانس اسکول سے تعلق رکھتی ہے اور وہ پیشہ ورانہ انداز میں رقص میں اپنی مہارت کا اظہار کر رہی ہے۔

وزیر تعلیم نے مصری روزنامے الاہرام سے گفتگو کرتے ہوئے رقص وموسیقی کی تعلیم دینے والے اس اسکول کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے اور نہ یہ بتایا ہے کہ یہ اسکول سرکاری ہے یا اس کو نجی طور پر چلایا جارہا ہے۔البتہ یہ پتا چلا ہے کہ طالبہ کی یہ ویڈیو پانچ سال قبل فلمائی گئی تھی لیکن اس کو حال ہی میں آن لائن جاری کیا گیا ہے جس کے بعد سے یہ سماجی روابط اور ویڈیو شئیرنگ کی ویب سائٹس پر خوب تشہیر پارہی ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند