تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
نا معلوم خاتون کا کارمیں بچے کو جنم دینے کا منفرد منظر:ویڈیو
شوہر صدمے سے دوچار
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

اتوار 15 محرم 1441هـ - 15 ستمبر 2019م
آخری اشاعت: اتوار 10 ذوالحجہ 1435هـ - 5 اکتوبر 2014م KSA 14:08 - GMT 11:08
نا معلوم خاتون کا کارمیں بچے کو جنم دینے کا منفرد منظر:ویڈیو
شوہر صدمے سے دوچار
العربیہ ڈاٹ نیٹ

خواتین کے لیے بچے کی ولادت کا مرحلہ کوئی کھیل نہیں بلکہ یہ زندگی اور موت کا لمحہ ہوتا ہے۔ مائیں بننے والی خواتین بہت کم اس جاں گھسل مرحلے سے آسانی سے گذرپاتی ہیں۔ لیکن انٹرنیٹ پر تیزی سے مقبول ہونے والی ایک ویڈیو فوٹیج میں ایک خاتون کو چلتی کار میں بچے کو جنم دینے کا ایک حیرت انگیز منظر دکھایا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ویڈیو فوٹیج سے کار میں ماں بننے والی خاتون، اس کے شوہر حتیٰ کہ ویڈیو بنانے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم خاتون کے برداشت اور حکمت جبکہ شوہر کی پریشانی واضح طورپر دکھائی دیتی ہے۔ ویڈیو فوٹیج میں خاتون کار کی اگلی سیٹ پربیٹھی اپنے نومولود کو سینے سے لگائے نہایت اطمینان کے ساتھ کسی قریبی عزیز سے ٹیلیفون پربات کررہی ہے۔ غالبا وہ بے یار ومدد گار دوران سفر کار میں زچگی کے مرحلے سے گذرنے کی کیفیت بیان کر رہی ہے۔ اس کی بدن بولی اور اندازہ گفتگو سے یوں لگ رہا ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں، جبکہ اس کا شوہر پریشانی کے عالم میں انگریزی میں کچھ بڑبڑا رہا ہے۔

خاتون نے نہ صرف بچے کو جنم دینے کا مشکل مرحلہ اطمینان سے طے کیا بلکہ بچے کی صفائی کے لیے دایہ کے فرائض بھی خود ہی ادا کیے۔ اس دوران شوہر کی تمام توجہ درپیش حالات اورکار کو جلد از جلد اسپتال پہنچانے کے لیے ڈرائیونگ پرمرکوز رہی۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند