مذہبی پیشوا مبہم سیاست سے دور رہیں: مفتی سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے مذہبی پیشواوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سیاست سے دور رہیں کیونکہ یہ مبہم اور تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

روزنامہ 'الوطن' میں شائع ہونے والے ایک بیان میں مفتی اعظم نے علماء پر زور دیا کہ وہ سیاست پر بات کرتے ہوئے حقائق کی پڑتال کر لیا کریں۔ انہوں نے مذہبی پشواوں سے کہا کہ وہ اسلام کی دعویدار ریڈیکل جماعتوں کی پیدا کردہ دہشت گردی کے خطرات کو بھی اپنے خطبات میں اجاگر کرتے رہیں۔

انہوں نے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سیاسی تو تکار کو لایعنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدام سے اللہ کے دین کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔

شیخ عبدالعزیز نے علماء کو متنبہ کیا کہ وہ مملکت کو درپیش خطرات کو ہمیشہ ذہنوں میں مستحضر رکھیں

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں