تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
گاڑی کی نمبر پلیٹ "دبئی 5"... 3.3 کروڑ درہم میں فروخت
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 18 ربیع الثانی 1441هـ - 16 دسمبر 2019م
آخری اشاعت: پیر 8 محرم 1438هـ - 10 اکتوبر 2016م KSA 18:01 - GMT 15:01
گاڑی کی نمبر پلیٹ "دبئی 5"... 3.3 کروڑ درہم میں فروخت
بھارتی بزنس مین
العربیہ ڈاٹ نیٹ

دبئی میں منعقد نیلام میں ایک بھارتی تاجر نے 3.3 کروڑ اماراتی درہم (تقریبا 90 لاکھ امریکی ڈالر) کے عوض گاڑی کی منفرد نمبر پلیٹ "5" خرید لی۔ نیلام کا انعقاد ہفتے کے روز دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کیا تھا۔

دبئی میں مقیم بھارتی تاجر بلوندر ساہانی جو "ابو صباح" کے نام سے بھی مشہور ہیں ایک بین الاقوامی کمپنی "RSG" کے مالک ہیں۔ اماراتی میڈیا کے مطابق کمپنی کی شاخیں متحدہ عرب امارات ، کویت ، بھارت اور امریکا میں ہیں۔

یاد رہے کہ ساہانی نے گزشتہ برس "9" کو خریدنے کے لیے 2.5 کروڑ اماراتی درہم (تقریبا 68 لاکھ امریکی ڈالر) ادا کیے تھے۔

انگریزی زبان میں شائع ہونے والے اماراتی اخبار "گلف نیوز" کے مطابق ساہانی کا کہنا ہے کہ انہیں منفرد نوعیت کی نمبر پلیٹوں کو جمع کرنے کا جنون کی حد تک شوق ہے۔ ساہانی نے انکشاف کیا کہ وہ اب تک منفرد نوعیت کی 10 نمبر پلیٹیں جمع کر چکے ہیں اور مزید جمع کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نئی نمبر پلیٹ وہ اپنی "رولس رائس" پر لگائیں گے۔

ادھر ایک دوسرے اخبار "خلیج ٹائمز" کے مطابق ساہانی کا کہنا ہے کہ وہ اس نمبر پلیٹ کو حاصل کرنے کے لیے 5 یا 10 کروڑ درہم ادا کرنے کے لیے بھی تیار تھے۔

یاد رہے کہ "5" پر نیلامی کا آغاز 2 کروڑ درہم کی بولی سے ہوا تھا۔ اس نیلام میں 300 سے زیادہ افراد نے حصہ لیا۔ نیلام میں 80 امتیازی اور منفرد نمبروں کی پلیٹوں کو شامل کیا گیا جو ایک سے پانچ عدد پر مشتمل تھیں۔

2008ء میں اماراتی تاجر سعید الخوری نے ابوظبی میں "1" کی نمبر پلیٹ کو 5.22 کروڑ درہم (تقریبا 1.42 کروڑ امریکی ڈالر) کے عوض خریدا تھا۔ یہ آج بھی متحدہ عرب امارات میں مہنگی ترین نمبر پلیٹ کا ریکارڈ ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند