تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
جارج اورامل کلونی کےجڑواں بچوں کے کیا نام رکھے گئے؟
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 18 ربیع الثانی 1441هـ - 16 دسمبر 2019م
آخری اشاعت: بدھ 12 رمضان 1438هـ - 7 جون 2017م KSA 07:29 - GMT 04:29
جارج اورامل کلونی کےجڑواں بچوں کے کیا نام رکھے گئے؟
لاس اینجلس ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ ، ایجنسیاں

عالمی شہرت یافتہ لبنانی نژاد سماجی کارکن امل کلونی اور ان کے شوہر امریکی اداکار جارج کلونی دو جڑواں بچوں [ایک بچی ایک بچے] کے ماں باپ بن گئے ہیں اور انہوں نے اپنے ننھے مہمانوں ایلا اور الیکزینڈر کے ناموں سے موسوم کیا ہے۔

ہالی وڈ سپر اسٹار جوڑے کے وکیل کا کہنا ہے کہ دونوں بچے صحت مند اورتندرست ہیں۔

وکیل اسٹان روزن فیلڈ کا کہنا ہے کہ امل اور جارج کے ہاں آج منگل کی صبح جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔ انہوں نے بچی کا نام ایلا اور بچے کا الیکذنڈر تجویز کیا ہے۔ دوںوں بچے اور ان کی ماں صحت مند ہیں۔

وکیل نے صحافیوں سے مزاح میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم اسٹار’جارج کلونی کو نیند کی گولیاں دی گئی ہیں۔ وہ چند ایام میں تندرست ہو جائیں گے‘۔

خیال رہے کہ 56 سالہ جارج کلونی اور انسانی حقوق کی مشہور عالم کارکن لبنانی نژاد امل کلونی 2014ء کو اٹلی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

رواں سال فروری میں امل کے امید سے ہونے کی خبریں منظرعام پرآنے کے بعد سپر اسٹار جوڑی پس منظر میں چلی گئی تھی۔ انہوں نے یہ عرصہ انگلینڈ کے نواحی علاقے میں گذارا۔

امل کلونی کئی عالمی شہرت یافتہ شخصیات کا دفاع کرچکی ہیں۔ انہوں نے یوکرائن کی سابق وزیراعظم یولیا ٹیموشینکو اور وکی لیکس کے بانی جولیان اسائنچ کا بھی مقدمہ لڑا۔ وہ مالدیپ کے سابق صدر محمد نشید کے وکلاء پینل میں بھی شامل رہیں جنہیں 2012ء میں اقتدار سے معزول کردیا گیا تھا۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند