تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
اس تیل کو روزانہ خالی پیٹ کیوں استعمال کرنا چاہیے ؟
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 8 شعبان 1441هـ - 2 اپریل 2020م
آخری اشاعت: اتوار 29 صفر 1439هـ - 19 نومبر 2017م KSA 17:22 - GMT 14:22
اس تیل کو روزانہ خالی پیٹ کیوں استعمال کرنا چاہیے ؟
العربیہ ڈاٹ نیٹ - عبير طائل

زیتون کا تیل انسانی صحت کے لیے متعدد اور حیرت انگیز فوائد کے سبب امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ مفید غذائی عناصر ، فیٹی ایسڈز ، وٹامنز ، اینٹی آکسیڈنٹس اور مونو سیچوریٹڈ فیٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔

صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ "بولڈ اسکائی" کی ایک رپورٹ میں غذائی ماہرین نے زیتون کے تیل کو روزانہ کی غذا میں شامل کرنے بلکہ خالی معدے پر استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے تا کہ اس کے سنہرے فوائد سے مستفید ہوا جا سکے۔ یہ فوائد درج ذیل ہیں :

1 ۔ قولون کا علاج

زیتون کا تیل ہاضمے کے عمل اور قولون کی حرکت کو تقویت دیتا ہے اور قبض سے بچاتا ہے۔

2 ۔ جِلد کے لیے مفید

زیتون کا تیل جِلد اور ناخنوں کے لیے بے انتہا مفید ہے یہ بالوں کو بھی نرم اور نم رکھتا ہے۔

3۔ جگر کی صفائی

زیتون کے تیل کے ذریعے جگر کو مختلف نوعیت کے زہروں سے صاف رکھا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے زیتون کے تیل کے دو چمچے لیموں کے جوس میں ملا کر استعمال کر سکتے ہیں۔

4۔ وزن کو کم کرنا

زیتون کا تیل فیٹی ایسڈز کی بڑی مقدار پر مشتمل ہوتا ہے جس کا شمار فائدے کے لحاظ سے بہترین روغنیات میں ہوتا ہے۔ یہ انسان کو سیرابی کا احساس بھی دیتے ہیں۔ زیتون کے تیل کو مکھن کا بہترین نعم البدل سمجھا جاتا ہے۔

5۔ مدافعتی نظام کی تقویت

فیٹی ایسڈر انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس طرح بیماریوں اور امراض کے خلاف جسم کی مزاحمتی قدرت میں اضافہ ہوتا ہے۔

6۔ دل کی حفاظت

انسانی جسم میں صحت بخش کولسٹرول میں اضافے کے لیے زیتون کا تیل انتہائی مفید ہے۔ دل اور خون کی شریانوں کے حوالے سے اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ زیتون کا تیل ںقصان دہ کولسٹرول کی سطح کو کم بھی کرتا ہے۔

7 ۔ سوزش میں کمی

زیتون کا تیل سوزش کے خلاف اپنے فوائد کے سبب جانا جاتا ہے۔ طبی تحقیقوں سے ثابت ہو چکا ہے کہ 3 سے 4 چمچے زیتون کا تیل وہ ہی اثر کرتا ہے جو "آئیبو بروفِن" دوا کا ہوتا ہے۔

8۔ خون میں شوگر کی سطح پر کنٹرول

زیتون کا تیل خون میں شوگر کی سطح کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اسی واسطے ڈاکٹر حضرات ذیابیطس کے مریضوں کو زیتون کے تیل کے استعمال کی ہدایت کرتے ہیں۔

9۔ دماغ کی حفاظت

زیتون کا تیل انسانی دماغ کو صحت مند بناتا ہے۔ یہ عمر کے بڑھنے کے ساتھ عقل کی ادراکی قوت بگڑنے سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ یادداشت کو مضبوط بناتا ہے اور ڈپریشن کا شکار ہونے کے امکانات کو بھی کم کر تاہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند