تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2018

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
’شاذروان کعبہ‘ سے متعلق غلط فہمی دور کردی گئی
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

منگل 2 ربیع الثانی 1440هـ - 11 دسمبر 2018م
آخری اشاعت: ہفتہ 25 محرم 1440هـ - 6 اکتوبر 2018م KSA 07:55 - GMT 04:55
’شاذروان کعبہ‘ سے متعلق غلط فہمی دور کردی گئی
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے انتظامی امور کے نگراں ادارے نے "شاذروان کعبہ" کے حوالے سے سامنے آنےوالی ایک غلط فہمی ختم کردی ہے۔ بعض ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ "باب کعبہ" کے نیچے سے "شاذوران" کو ہٹا دیا گیا ہے۔

حرمین کے نگران ادارے کے ترجمان نے کہا کہ "شاذروان کعبہ" کو مرمت کی غرض سے اکھاڑا گیا تھا۔ شاذروان کو مکمل طور پر ہٹانے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ بعض ذرائع کا کہنا تھا کہ معتمرین کی سہولت کے لیے 'شاذروان' کو ہٹایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ "شاذروان" کعبہ خانہ کعبہ شریف کے اطراف میں کعبہ کی بنیادوں کے ساتھ بنایا ایک حلقہ ہے۔ حرمین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے مطاف کے فرش کے سنگ مرمر کو تبدیل کرنے کے لیے بعض مقامات سے شاذروان کو اکھاڑا گیا تھا۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند