تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
ایپل کمپنی کے ملازمین کے لیے بری خبر ... ؟
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعہ 21 ذوالحجہ 1440هـ - 23 اگست 2019م
آخری اشاعت: جمعرات 10 جمادی الاول 1440هـ - 17 جنوری 2019م KSA 14:57 - GMT 11:57
ایپل کمپنی کے ملازمین کے لیے بری خبر ... ؟
ابھی تک اپیل نے ان شعبوں کا تعین نہیں کیا جن میں ملازمین کی تعداد کم کی جائے گی
دبئی – عرب گیٹ وے فار ٹکنالوجی نیوز

تجارتی خبروں سے متعلق خبر رساں ادارے ’’بلومبرگ‘‘ نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ ایپل کمپنی اپنے بعض شعبہ جات میں بھرتی کی سرگرمی کو کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ فیصلہ آئی فون سیٹس کی فروخت نیچے آنے اور متوقع سہ ماہی منافع میں کمی واقع ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹِم کُک نے رواں ماہ کے اوائل میں ایک میٹنگ کے دوران کمپنی کے ملازمین کے سامنے اس فیصلے کا انکشاف کر دیا تھا۔

اجلاس کے دوران کُک کا کہنا تھا کہ وہ بھرتیوں کے منجمد کرنے کو حل نہیں سمجھتے تاہم کمپنی کے بعض شعبے بھرتیوں میں کمی کریں گے۔ بلومبرگ نے یہ بات بعض باخبر ذرائع کے حوالے سے بتائی جنہوں نے اپنی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

کُک کے مطابق ابھی تک ان شعبوں کا تعین نہیں کیا گیا جو بھرتیوں میں کمی کریں گے۔

واضح رہے کہ ایپل کمپنی نے آخری مالی سال کے دوران 9000 کے قریب ملازمین بھرتی کیے تھے۔ اس طرح دنیا بھر میں کمپنی کے ملازمین کی مجموعی تعداد تقریبا 132,000 ہو چکی ہے۔

ایپل کمپنی نے 2 جنوری کو رواں مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کے لیے اپنے متوقع منافع (89 سے 93 ارب ڈالر) کو کم کر کے 84 ارب ڈالر تک کر دیا تھا۔

گزشتہ بیس برسوں کے دوران یہ پہلا موقع تھا جب ایپل کمپنی نے اپنی فروخت کے متوقع حجم میں کمی کا اعلان کیا۔ کمپنی نے اس کمی کا ذمے دار آئی فون کی فروخت میں کمی کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور صنعتی مشکلات کو ٹھہرایا ہے جن میں زیادہ تر کا تعلق چین سے ہے۔

ٹم کُک کے مطابق آئی فون کی فروخت میں کمی کی وجہ یہ ہے کہ بہت سی عالمی کمپنیاں زیادہ قیمت والے فون سیٹس کو سپورٹ نہیں کر رہی ہیں۔ علاوزہ ازیں صارفین نے بھی طویل عرصے سے پرانے آئی فونز کو رکھا ہوا ہے کیوں کہ ان کے پاس سستی بیٹری کا آپشن موجود ہے۔

ایپل کے آئی فون کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم کُک نے رواں ماہ کے اوائل میں یہ بتایا تھا کہ 2018 کی آخری سہ ماہی کے دوران مجموعی فروخت کے حجم میں کمپنی کی سروسز کی مالیت بڑھ کر 10.8 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ ملازمین کے ساتھ میٹنگ میں کُک نے کمپنی کے مستقبل میں سروسز کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اسی وجہ سے ایپل کمپنی نے حالیہ چند ماہ کے دوران اپنی سروسز اسٹریٹجی تبدیل کی ہے۔ اس حوالے سے  Apple Musicکو امیزون ڈیوائسز کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ایپل کے آئیفون اور آئی پیڈ سے اب براہ راست میڈیا ٹیون کیا جا سکے گا۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند