تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
موڈ اچھا کرنے کے لیے 11 جادوئی غذائیں
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 18 محرم 1441هـ - 18 ستمبر 2019م
آخری اشاعت: جمعرات 28 رجب 1440هـ - 4 اپریل 2019م KSA 11:22 - GMT 08:22
موڈ اچھا کرنے کے لیے 11 جادوئی غذائیں
غادہ شكری – العربیہ ڈاٹ نیٹ

روز مرہ کی مشینی زندگی کے بڑھتے دباؤ کے سبب بہت سے لوگ موڈ اچھا کرنے اور تناؤ کو کم کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں تا کہ مشقتوں سے بھرے زندگی کے سفر پر مثبت توانائی کے ساتھ گامزن رہا جا سکے۔

اس حوالے سے ہم پہلے Serotonin یا "مسرت کے ہارمون" کا تعارف حاصل کرتے ہیں۔ یہ ہارمون انسانی موڈ کو اچھا بنانے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ایک قدرتی کیمیائی مادہ ہے جو دماغ میں neurotransmitter کی حیثیت سے کام کرتا ہے اور انسان کو خوشی کا احساس دلانے میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔

یہ ہارمون صرف دماغ میں نہیں پایا جاتا بلکہ یہ معدے اور Platelets میں بھی موجود ہوتا ہے تاہم وہاں اس کی مقدار کم ہوتی ہے۔ اس کی موجودگی سے ہاضمے کا نظام اور آنتوں کی حرکت بہتر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ مناسب وقت پر خون کے انجماد میں بھی اپنا کردار ادا کرتا ہے اور جنسی خواہش بہتر بنانے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ "بولڈ اسكائی" کے مطابق درج ذیل 11 غذائیں ایسی ہیں جو انسانی جسم میں مسرت یا خوشی کا احساس دلانے والے ہارمون کو بڑھاتی ہیں :

1 – ٹوفو

یہ سویا دودھ سے تیار ہونے والا ایک پنیر ہے۔ ٹوفو براہ راست طور پر سیروٹونن پر مشتمل نہیں ہوتا تاہم یہ تین ایسے مرکبات کا حامل ہوتا ہے جو سیروٹونن کی تیاری میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔

2 – سالمون مچھلی

سالمون مچھلی سمندری غذائیں کھانے والوں کے لیے پروٹین سے بھرپور ذریعہ شمار کی جاتی ہے۔ یہ انسان میں تحمل کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے اور جنسی طور پر چست بناتی ہے۔ اس میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈز اچھی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو خون میں سیروٹونن پیدا کرنے میں مدد گار ہوتے ہیں۔

3 – خشک میوہ جات

بعض میوہ جات مثلا بادام، اخروٹ اور چلغوزہ اپنے اندر اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کی بڑی مقدار رکھتے ہیں۔ یہ خون میں سیروٹونن جاری کرنے میں مدد گار ہوتے ہیں۔ تجربے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسلسل 8 ہفتے تک اخروٹ کھانے والوں میں موڈ کی بہتری کے حوالے سے مثبت تبدیلی دیکھی گئی۔

4 – بیج

بازار میں مختلف قسم کے بیج دستیاب ہیں جو کھانے میں استعمال ہوتے ہیں۔ ان میں تربوز، کدو، السی، سیسم، شیہ اور ریحان کے بیج مشہور ہیں۔ یہ تمام بیج اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کی اچھی مقدار رکھتے ہیں جو سیروٹونن ہارمون تیار کرتے ہیں۔ اسی طرح کلونجی کے بیج بھی Tryptophan کی مقدار کے حامل ہوتے ہیں جو دماغ میں سیروٹونن کی سطح کو بڑھاتا ہے۔

5 – فیل مرغ

فیل مرغ بھی Tryptophan کی بڑی مقدار رکھتا ہے جو عام مرغی میں پائی جانے والی مقدار سے زیادہ ہوتی ہے۔ جب فیل مرغ کو کاربوہائیڈریٹس کے بعض ذرائع کے ساتھ کھایا جاتا ہے تو یہ دماغ میں سیروٹونن کی سطھ بڑھانے کے واسطے زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔ اس سے مسرت کے احساس میں اضافہ ہوتا ہے۔

6 – پتوں والی سبزیاں

پتوں والی سبزیاں نہ صرف ریشے اور معدنیات پر مشتمل ہوتی ہیں بلکہ یہ بنیادی نوعیت کے فیٹی ایسڈز مثلا alpha linolenic acid کی بھی حامل ہوتی ہیں جو سیروٹونن کے اخراج میں مدد گار ہوتے ہیں۔

7 – دودھ

دودھ اور اس کی دیگر مصنوعات Alpha lactalbumin پر مشتمل ہوتی ہیں جو Tryptophan کی بلند مقدار اپنے اندر رکھتا ہے۔ اسی واسطے رات کو سونے سے قبل ایک گلاس نیم گرم دودھ پینے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ اس لیے کہ یہ سیروٹونن کا ذریعہ ہے اور یہ امر ہمیں نیند کا احساس دلاتا ہے اور ہم پرسکون نیند لیتے ہیں۔

8 – انڈہ

انڈے کو پروٹین کا بہترین ذریعہ شمار کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ Essential amino acids اور فولک ایسڈز کا بھی حامل ہوتا ہے۔ انڈے میں وافر اور مثالی مقدار میں Tryptophan بھی پایا جاتا ہے جو جسم میں سیروٹونن کی سطح کو برقرار رکھتا ہے۔

9 – پنیر

پنیر کا شمار اُن ڈیری مصنوعات میں ہوتا ہے جو Alpha lactalbumin پر مشتمل ہوتی ہیں۔ اگرچہ اس میں Tryptophan کا تناسب بہت زیادہ نہیں ہوتا مگر یہ موڈ کو بہتر بنانے کی قدرت رکھتا ہے۔

10 – پھل

پھلوں میں کیلا، آڑو، آم، اناناس، ناشپاتی اور چکوترہ ایسے مؤثر مواد کے حامل ہوتے ہیں جو سیروٹونن کی پیداوار کو بڑھاتا ہے۔ علاوہ ازیں ٹماٹر اور ایواکاڈو جیسے پھل بھی جسم میں سیروٹونن کی سطح کو متوازن رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

11 – پوپ کارن

پوپ کارن کمپلیکس کاربوہائیڈریٹس اور شکر کی کم مقدار رکھتے ہیں۔ یہ کاربوہائیڈریٹس سیروٹونن کے نظام کو منظم رکھتے ہیں جو اپنے طور پر انسانی موڈ کو اچھا بناتا ہے۔


 

ٹیگز

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند