تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
مصنوعی ٹانگ پر ننھے افغان بچے کا والہانہ رقص، بہت سوں کو رلا گیا، ہنسا گیا!
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 16 شوال 1440هـ - 20 جون 2019م
آخری اشاعت: جمعرات 4 رمضان 1440هـ - 9 مئی 2019م KSA 09:33 - GMT 06:33
مصنوعی ٹانگ پر ننھے افغان بچے کا والہانہ رقص، بہت سوں کو رلا گیا، ہنسا گیا!
احمد کے رقص نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

افغانستان کی سرزمین سے زیادہ تر تباہی وبربادی اور جنگ وجدل کی خبریں ہی آتی ہیں مگر گذشتہ دو روز کے دوران احمد نامی ننھے افغان بچے  کے رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بھونچال پیدا کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک فوٹیج میں کم سن افغانی کو جس کی ایک ٹانگ گذشتہ برس بارودی سرنگ دھماکے میں کٹ گئی کو رقص کرتے دکھایا گیا ہے۔

افغان بچہ جس کی عمر کے ماہ وسال ہاتھ کی انگلیوں‌ پر گنے جا سکتے ہیں مصنوعی ٹانگ لگائے جانے کے بعد خوشی سے جھوم اٹھا ہے۔ خوشی کی کیفیت سے سرشار افغان بچے نے ایک سال کی تکلیف اور درد بھلا دیا۔

سوشل میڈیا یہ فوٹیج جنگل کی آگ کی طرح پھیلی جسے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم 'ریڈ کراس' کے آفیشل اکائونٹ پر بھی پوسٹ کیا گیا۔ ریڈ کراس کے مطابق گذشتہ برس افغانستان میں بم دھماکوں میں 4 ہزار شہری زخمی اور معذور ہوئے۔ یہ اعداد وشمار سنہ2017ء کی نسبت زیادہ ہیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند