تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
سعودی نوجوانوں کی منفرد کاوش، کالونی رمضان کے منفرد آرٹ کا شاہکار بنا دی
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 19 صفر 1441هـ - 19 اکتوبر 2019م
آخری اشاعت: جمعہ 12 رمضان 1440هـ - 17 مئی 2019م KSA 13:11 - GMT 10:11
سعودی نوجوانوں کی منفرد کاوش، کالونی رمضان کے منفرد آرٹ کا شاہکار بنا دی
العربیہ ڈاٹ نیٹ ۔ حامد القرشی

مکہ معظمہ کے نوجوانوں‌ نے ماہ صیام کو منفرد انداز میں گذارنے کے لیے ایک ایسا اقدام کیا جس کی شہرت دور دور تک جا پہنچی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مکہ معظمہ کی العزیزیہ کالونی میں نوجوانوں نے دیواروں پر رمضان المبارک کی مناسبت سے خصوصی خاکے اور آرٹ کے نمونے بنا کر کالونی کو چار چاند لگا دیے۔ سعودی آرٹسٹوں کے اس منفرد اقدام سے ان کی رہائشی کالونی کے درو دیوار کا نقشہ بدل کیا۔ ماہ صیام کی مناسبت سے ایسے منفرد خاکے اور آرٹ کےنمونے تیار کیے گئے ہیں جو رمضان المبارک کی مختلف سرگرمیوں کا اظہار کرتے ہیں۔

اس منفرد سرگرمی کے سپر وائزر احمد خبرانی نے 'العربیہ ڈاٹ نیٹ' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام کی آمد کی خوشی میں العزیزیہ کالونی کے نوجوانوں نے کالونی کو خوبصورت بنانے کے لیے اپنی اپنی آراء پیش کیں۔ ان میں ایک رائے ماہ صیام کی مناسبت سے کالونی کی دیواروں کو خاکوں سے سجانے کے بارےمیں تھی۔ اس تجویز کو پسند کیا گیا اور نوجوانوں‌ نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کالونی کو ماہ صیام کے حوالے سےخصوصی آرٹ کا شاہکار بنا دیا۔

کالونی کی دیواروں پر بنائے گئے آرٹ کے نمونوں میں‌ ماہ صیام اور پیاس، سورج کے درجہ حرارت میں اضافہ، ماہ صیام کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ لوگوں کی سرگرمیاں اور دیگر ان گنت دیگر پہلو اجاگر کیے گئے ہیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند