تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
سعودی سیکیورٹی اہلکار نے اپنے جوتے بزرگ خاتون کو پہنا کر خدمت کی نئی مثال قائم کر دی
جوتے معمر خاتون کو دینے کے بعد ننگے پائوں چلنے والے اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

منگل 22 صفر 1441هـ - 22 اکتوبر 2019م
آخری اشاعت: جمعہ 10 شوال 1440هـ - 14 جون 2019م KSA 20:43 - GMT 17:43
سعودی سیکیورٹی اہلکار نے اپنے جوتے بزرگ خاتون کو پہنا کر خدمت کی نئی مثال قائم کر دی
جوتے معمر خاتون کو دینے کے بعد ننگے پائوں چلنے والے اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
پولیس اہلکار نے ثابت کر دیا کہ اسے ایسی مملکت نے تربیت فراہم کی ہے جو اللہ کے مہمانوں کی خدمت کو اعزاز سمجھتی ہے
العربیہ ڈاٹ نیٹ ۔ مریم الجابر

سعودی عرب میں حرمین شریفین میں متعین سیکیورٹی اہلکاروں کی طرف سے معتمرین کی مشکل وقت میں مدد کی کئی مثالیں موجود ہیں۔ حال ہی میں ان میں ایک اور مثال کا اس وقت اضافہ ہوا جب ایک سیکیورٹی اہلکار اپنے جوتے ننگے پائوں چلنے والی ایک عمر رسیدہ معتمرہ کو دے کر خود ننگے پائوں گرمی ان کے ساتھ چل پڑا۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ‌ کے مطابق انسانی ہمدردی کے اس خوبصورت جذبے کی عکاسی کسی شہری نےاپنے موبائل کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کی اور سعودی اہلکارکی خدمت کے واقعے کو فوٹیج کی شکل میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے وہ فوٹیج سوشل میڈیا پر مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنانے لگی۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو پر شہریوں‌ کی طرف سے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ مبصرین نے سعودی اہلکار کی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے اسے معتمرین کی خدمت کے جذبے کی تربیت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ تبصرہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سعودی سیکیورٹی اہلکار نے اپنے جوتے ایک بوڑھی اماں کو دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ایک انسان دوست مملکت کا سپاہی ہے جو اللہ کے گھر کی زیارت کے لیے آئے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند