تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
ریاض میں مشہور اطالوی اوپیرا گروپ کی جانب سے فن کا مظاہرہ
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 19 محرم 1441هـ - 19 ستمبر 2019م
آخری اشاعت: ہفتہ 11 شوال 1440هـ - 15 جون 2019م KSA 11:44 - GMT 08:44
ریاض میں مشہور اطالوی اوپیرا گروپ کی جانب سے فن کا مظاہرہ
رياض ـ العربیہ ڈاٹ نیٹ

ریاض میں جمعے کی شام سعودی وزارت ثقافت کی جانب سے اطالیہ کے La Scala اوپیرا ہاؤس کی محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر شاہ فہد ثقافتی مرکز میں محفل موسیقی سے لطف اندوز ہونے کے لیے تین ہزار کے قریب افراد موجود تھے۔ ان میں فن کار، شعراء اور فن موسیقی کے دلدادہ افراد شامل ہیں۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق معروف اطالوی ٹیم نے Pietro Mianiti کی سربراہی میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے موسیقی کے آٹھ شاہ کار پیش کیے۔

تقریب میں سعودی فن کارہ سوسن البہیتی نے اوپیرا کے انداز میں قومی ترانے کی دُھن پیش کی۔

مذکورہ محفل موسیقی سعودی وزارت ثقافت کی جانب سے بین الاقوامی فن کاروں کے مملکت میں فن کے مظاہرے کو رواج دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ سعودی وزارت کی کوشش ہے کہ فن کی دنیا اور موسیقی کے شعبے میں بین الاقوامی اور سعودی فن کاروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنایا جائے۔

اطالوی La Scala آرکسٹرا کا شمار دنیا کے مشہور ترین اوپیرا ٹیموں میں ہوتا ہے۔ اس کی تاریخ تقریبا 250 برسوں پر پھیلی ہوئی ہے۔ یہ آرکسٹرا گروپ دنیا بھر کے مشہور تھیٹروں اور بین الاقوامی میلوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکا ہے۔

مذکورہ اطالوی گروپ آرکسٹرا کے تمام شعبوں میں تعلیم و تربیت کا بھی اہتمام کرتا ہے۔ ان کورسز کی نگرانی مشہور و معروف موسیقار انجام دیتے ہیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند