تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
تصاویر: ’انگوروں کے گچھوں‘ سے القصیم کا آسماں سج گیا
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 18 ربیع الثانی 1441هـ - 16 دسمبر 2019م
آخری اشاعت: اتوار 18 ذیعقدہ 1440هـ - 21 جولائی 2019م KSA 12:22 - GMT 09:22
تصاویر: ’انگوروں کے گچھوں‘ سے القصیم کا آسماں سج گیا
العربیہ ڈاٹ نیٹ ۔ ناديہ الفواز

انگوروں کی چھٹی نمائش حائل القصیم شاہراہ کی بلدیہ القوارہ پر شروع ہو گئی۔ ’’انگور کے گھچے سونے کے چند شاخہ شمع دان‘‘ کے عنوان سے شروع ہونے والی اس منفرد نمائش میں متنوع دلچسپ سرگرمیاں منعقد ہو رہی ہیں۔

اس نمائش کا اہتمام خرید وفروخت کے خصوصی سٹالوں میں کیا گیا ہے جہاں نمائش میں شرکت کرنے والے کسان، زراعت سے متعلق آگاہی فراہم کرنے والے ماہرین شائقین کی رہنمائی کے لئے موجود ہیں۔ نیز اسٹالوں پر جوس، گھریلو چیزوں، کھانے پینے کی اشیاء، ہنرمند، فنکار اور مزاحیہ اداکار فن کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

نمائش کے مدیر منتظم اور القوارہ میونسپلٹی کے چیئرمین انجینیر ماجد السالم نے بتایا کہ انگوروں کی نمائش علاقے میں ہونے والی زرعی نمائشوں میں سے ایک ہے۔ اسی بلدیہ میں کھجور، اسٹرابیری اور اناروں پر مشتمل نمائشیں بھی منعقد ہو چکی ہیں جس سے بلا شبہ اقتصادی سرگرمیوں کو نمو ملتی ہے۔ ان سرگرمیوں سے علاقے کے گورنر کے مشہور قول کی تصدیق ہوتی ہے کہ ’’القصیم کا علاقہ اچھی چیزوں کا مجموعہ ہے۔‘‘

ماجد السالم کا مزید کہنا تھا کہ انگوروں کی نمائش کا مقصد اقتصادی ہدف حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان مرد وخواتین کے لئے زرعی شعبے میں ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ نیز اس سرگرمیوں کے ذریعے اندرون ملک سیاحت کو فروغ دینا بھی مقصود ہوتا ہے تاکہ بڑے پیمانے پر زائرین کو محظوظ ہونے کا موقع فراہم کیا جائے۔

 

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند