تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
حرمین شریفین اور مقامات مقدسہ کی 83 سال پرانی نادر تصاویر
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 18 محرم 1441هـ - 18 ستمبر 2019م
آخری اشاعت: ہفتہ 8 ذوالحجہ 1440هـ - 10 اگست 2019م KSA 17:46 - GMT 14:46
حرمین شریفین اور مقامات مقدسہ کی 83 سال پرانی نادر تصاویر
العربیہ ڈاٹ نیٹ ـ مريم الجابر

سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے حال ہی میں اپنے ریکارڈ میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی نادر و نایاب نوعیت کی چند تصاویر کا اضافہ کیا ہے۔ ان تصاویر میں 1354 ہجری مطابق 1936ء کے حج کے مختلف مناظر محفوظ ہیں۔ مذکورہ لائبریری ان دنوں سعودی عرب کی معاصر تاریخ کو دستاویزی شکل دینے پر کام کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں مملکت سعودی عرب کے قیام کے بعد سے سڑکوں، عمارتوں کی تعمیر، حرمین شریفین کی توسیع اور بیت اللہ کے حجاج اور زائرین کی خدمت کی سطح پر ہونے والی ترقی اور پیش رفت کو منظّم طریقے سے مرتب کرنے پر عمل درامد کیا جا رہا ہے۔

کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری عرب اور اسلامی دنیا کی معلومات کے اہم مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہاں عرب اور اسلامی تاریخ کے حوالے سے سب کچھ موجود ہے اور یہ لائبریری اس تاریخ کی روشن تہذیب کو عالمی سطح پر مختلف فورموں پر پیش کرتی ہے۔

لائبریری کے ریکارڈ میں شامل ہونے والی نئی تصاویر 1936 میں مصری حج مشن نے لی تھیں۔ ان میں خانہ کعبہ کی تصویر کے علاوہ منی، مزدلفہ اور عرفات میں حجاج کرام کے قیام، سال 1936 میں مصری اعزازی مشن کے ارکان ، حرم شریف کے ایک دروازے، مدینہ منورہ میں پانی کے متعدد چشموں، مسجد نبوی کے ایک مینار، مدینہ منورہ کی کئی سڑکوں اور جدہ کی بندرگاہ پر بعض حجاج کرام کی تصاویر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری تصاویر کا ایک بڑا محفوظ ریکارڈ رکھتی ہے۔ یہ دنیا میں نادر و نایاب نوعیت کا ریکارڈ ہے اور اس میں (5564) تصاویر ہیں۔ ان تصاویر کو مشرق ، عرب خطے اور اسلامی دنیا کے مشہور ترین فوٹوگرافروں نے 1740ء سے اپنے کیمروں کی آنکھ میں محفوظ کیا۔ ان میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مقدس مقامات اور مذہبی نشانیوں کے علاوہ قومی ورثے اور آثار قدیمہ سے متعلق نمایاں ترین مقامات کے مناظر پیش کرنے والی تصاویر شامل ہیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند