تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
ایران کی پروپیگنڈا ویڈیو میں فن کار اہلکار امریکی صدر ٹرمپ کو کیسے مار رہے ہیں؟
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 25 جمادی الثانی 1441هـ - 20 فروری 2020م
آخری اشاعت: ہفتہ 15 جمادی الاول 1441هـ - 11 جنوری 2020م KSA 16:55 - GMT 13:55
ایران کی پروپیگنڈا ویڈیو میں فن کار اہلکار امریکی صدر ٹرمپ کو کیسے مار رہے ہیں؟
ایران کی افسانوی پروپیگنڈا ویڈیو میں ایرانی اہلکار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہلاک کرتے ہوئے۔ فائل تصویر
العربیہ ڈاٹ نیٹ

ایران نے اپنے ملٹری کمانڈر قاسم سلیمانی کی بغداد میں امریکا کے ایک ڈرون حملے میں ہلاکت کے ردعمل میں ایک پروپیگنڈا ویڈیو بنائی ہے۔اس میں ایرانی فورسز کا ایک گروپ واشنگٹن میں امریکی کیپٹول کی عمارت اور وائٹ ہاؤس پر حملہ آورہورہا ہے اور پھر اس ویڈیو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتقام میں ہلاک کررہا ہے۔

اس افسانوی پروپیگنڈا ویڈیو کو ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) سے وابستہ ٹیلی گرام پر ایک چینل نے تیار اور شئیر کیا ہے۔ٹیلی گرام ایران میں پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپ ہے۔

اس ویڈیو میں ایرانیوں کا ایک گروپ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا انتقام لینے کے بارے میں تبادلہ خیال کررہا ہے۔یہ ممکنہ طور پر سپاہِ پاسداران کے ارکان ہیں۔پھراس گروپ کے ارکان کے درمیان یہ سمجھوتا طے پا جاتا ہے کہ واشنگٹن پر حملہ کرگزریں اور صدر ٹرمپ کو جان سے مار دیں۔

اس ویڈیو کو بنانے والے فلم سازوں نے ہالی وڈ کی ایک مقبول فلم کا سین کاپی کیا ہے۔اس منظر میں امریکی کیپٹول کی عمارت کو دھماکے سے اُڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس کے بعد ایرانی فورسز کے آتشیں اسلحہ سے مسلح اہلکار وائٹ ہاؤس میں گھس جاتے ہیں اور صدر ٹرمپ کو قتل کردیتے ہیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند