تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
اونٹ بھی دبئی کے ولی عہد کا مطیع و فرمان:ویڈیو دیکھیے
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 14 شعبان 1441هـ - 8 اپریل 2020م
آخری اشاعت: جمعرات 18 جمادی الثانی 1441هـ - 13 فروری 2020م KSA 08:17 - GMT 05:17
اونٹ بھی دبئی کے ولی عہد کا مطیع و فرمان:ویڈیو دیکھیے
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے ہزاروں افراد کو اپنی توجہ متوجہ کردیا۔ اس ویڈیو میں حیران کن طور پرایک اونٹ کو دیکھا جاسکتا ہے جو دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان بن محمد بن راشد کا مطیع و فرمان ہے۔

العربیہ ڈاٹ‌نیٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دبئی کے ولی عہد ایک اونٹ کو آواز دیتے ہیں اور وہ ان کی آواز سن کر ان کی طرف چل پڑتا ہے۔ ان کی یہ ویڈیو انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان پالتو اور جنگی جانوروں کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔ انہیں اکثر اصیل گھوڑوں، شاہین اور دوسرے جانداروں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ حمدان بن محمد نے سنڈ ھریسٹ رائل ملٹری اکیڈیمی میں سنہ 2001ء میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ لندن کالج آف کامرس میں اقتصادی تربیت اور ملٹری کورسز کرچکے ہیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند