تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
حج کے موقع پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر فخر ہے: شہزادہ خالد الفیصل
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعہ 18 صفر 1441هـ - 18 اکتوبر 2019م
آخری اشاعت: ہفتہ 8 ذوالحجہ 1440هـ - 10 اگست 2019م KSA 19:24 - GMT 16:24
حج کے موقع پر سیکیورٹی کے بہترین انتظامات پر فخر ہے: شہزادہ خالد الفیصل
منیٰ ۔ حامد القرشی

خادم الحرمین الشریفین کے مشیر، مکہ مکرمہ کے گورنر اور مرکزی حج کمیشن کے چیئرمین شہزادہ خالد الفیصل نے منیٰ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ حج کے موقع پر سیکیورٹی اداروں‌ کی طرف سے حجاج کرام کی سلامتی اور تحفظ کے لیے بہترین انتظامات پر فخر ہے۔

العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ کے مطابق ایک سوال کے جواب میں شہزادہ خالد الفیصل کا کہنا تھا کہ میں ہر اس فرد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے کسی بھی شکل میں حجاج کرام کی خدمت بجا لائی ہے۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت اور دیگر تمام حکومتی عمال کی توجہ سے جس خوش اسلوبی سے فرئضہ حج ادا کیا گیا ہے وہ باعث فخر ہے۔

انہوں‌ نے خصوصی طور پر حج کے موقع پرامن وامان کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے اداروں کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حجاج کرام کی خدمت پرمامور تمام اداروں کے اہلکار بالخصوص سیکیورٹی اداروں کے سپاہیوں کی خدمات ہم ٹی وی پر دیکھ رہے اور میدان میں ملاحظہ کر رہے ہیں۔ سیکیورٹی اداروں‌ نے جس جانفشانی کے ساتھ لاکھوں حجاج کرام کو تحفظ فراہم کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

گورنر مکہ کا کہنا تھا کہ اللہ کے مہمانوں کی خدمت نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں۔ ہم اس عظیم خدمت کی بجا آوری کی توفیق دینے پر اللہ کریم کے شکر گذار اور اس عظیم مشن خدمت انجام دینے والوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

شہزادہ خالد الفیصیل نے بتایا کہ حجاج کرام کے آخری اعداد و شمار کے مطابق حجاج کی تعداد 20 لاکھ 91 ہزار 417 ہیں۔ ان میں 18 لاکھ 55 ہزار 407 بیرون ملک سے حج کے لیے سعودی عرب پہنچے ہیں جب کہ 2 لاکھ 360 حجاج کرام مملکت کے اندر سے شامل ہوئے ہیں۔