تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
حج کے موقع پر سعودی عرب کے سیکیورٹی اہلکاروں کی سوشل میڈیا پردھوم
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 21 صفر 1441هـ - 21 اکتوبر 2019م
آخری اشاعت: اتوار 9 ذوالحجہ 1440هـ - 11 اگست 2019م KSA 08:13 - GMT 05:13
حج کے موقع پر سعودی عرب کے سیکیورٹی اہلکاروں کی سوشل میڈیا پردھوم
العربیہ ڈاٹ نیٹ ۔ عماد الحکمی

فرئضہ حج کی ادائی کے دوران سعودی عرب کے سیکیورٹی اداروں کی خدمات کو انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اورمملکت کے سیکیورٹی ادارے پوری جانفشانی کے ساتھ اللہ کے مہمانوں کی سلامتی اور تحفظ کے لیے کام کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

انسانی خدمت کے جذبے کے سرشار سیکیورٹی اہلکاروں کو حجاج کی خدمت کرتے دیکھ کربے ساختہ ان کے لیے زبان سے تحسین کے الفاظ نکلتےہیں۔ کل ہفتے کو میدان عرفات میں جب لاکھوں فرزندان توحید حج کے لیے جمع تھے اس موقع پر سیکیورٹی اہلکاروں کو حجام کرام کی خدمت میں پیش پیش دیکھا گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی حجاج کرام کی خدمت کے کئی مناظر سامنے آئے مگران میں دو تصاویر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے بھی ان دونوں تصاویر کو اپنے قارئین تک پہنچانے کے ساتھ یہ بتایا ہے کہ امن وامان قائم کرنے والے اداروں کے اہلکار کس خلوص کے ساتھ حجاج کرام کی مدد کررہے ہیں۔

ایک تصویر میں ایک سیکیورٹی اہلکار کو میدان عرفات میں شدید بارش میں کھڑے ہو کر اللہ کے حضور دعا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا گیا۔ اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ یہ محافظ ملک ملت اللہ کے مہمانوں کی سلامتی کےلیے اللہ پرور دگار کے حضور دست بہ دعا ہے۔

دوسری تصویر جسے بہت زیادہ پسند کیا گیا شہری دفاع کےایک اہلکار کی ہے جس نے ایک ہاتھ میں پانی کی بوتل تھام رکھی ہے اور دوسرے سےایک عمر رسیدہ حاجی کو سہارا دے رکھا ہے۔ ان دونوں تصاویر کوسوشل میڈیا پر غیرمعمولی طورپر پسند کیا گیا۔ یہ تصاویر سعودی عرب کے سیکیورٹی اداروں کی طرف سے حجاج کرام کی پرخلوص خدمت کے جذبے کی عکاسی کرتی ہیں۔