تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
نادر ونایاب: مکہ میں شامی حاجن کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 17 ذوالحجہ 1440هـ - 19 اگست 2019م
آخری اشاعت: ہفتہ 15 ذوالحجہ 1440هـ - 17 اگست 2019م KSA 08:06 - GMT 05:06
نادر ونایاب: مکہ میں شامی حاجن کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش
العربیہ ڈاٹ نیٹ – مکہ مکرمہ

رواں سال حج سیزن کے ایک انوکھے واقعے میں شام سے تعلق رکھنے والی ایک حاجن نے ایک ساتھ 4 بچوں کو جنم دیا۔ یاد رہے کہ 23 سالہ خاتون کا یہ دوسرا حمل تھا اور یہ 4 سال بعد ٹھہرا تھا۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق خاتون کی حالت کے پیش نظر مکہ مکرمہ میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال میں اس کے فوری آپریشن کا انتظام کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں خاتون کے ہاں دو لڑکے اور دو لڑکیاں پیدا ہوئیں۔

ہسپتال کے عملے نے چاروں بچوں کو نومولود بچوں کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کر دیا تا کہ ان کی بہتر دیکھ بھال کی جا سکے۔ پیدا ہونے والے بچوں کا انفرادی وزن 1300 سے 1800 گرام کے درمیان تھا۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق چار میں سے دو بچوں کی حالت مستحکم اور اچھی ہے جب کہ دو بچوں کے سانس لینے کے عمل میں معمولی کمی ہے۔ ان دو بچوں آکسیجن کی مشین پر رکھا گیا ہے اور ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔

دوسری جانب بچوں کے باپ نے چاروں نومولود اور ان کی ماں کی فوری نگہداشت کے اقدامات پر نگراں طبی ٹیم اور ہسپتال کے تمام عملے اور انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔