مناسکِ حج کا چوتھا روز: حجّاجِ کرام تینوں جمرات کی رمی کریں گے
ہفتہ 11 ذوالحجہ 1441هـ - 1 اگست 2020م
بروز ہفتہ آج مناسکِ حج کا چوتھا روز ہے۔ اس روز حجاج کرام مِنی میں تینوں جمرات کی رمی کر رہے ہیں۔ رمی کے بعد حجاج دن کا بقیہ وقت مِنی میں اپنے خیموں میں ہی گزاریں گے۔ کل اتوار کو مناسکِ حج کے پانچویں روز بھی حجاج کرام تینوں جمرات کی رمی کریں گے۔حجاج کرام مکہ مکرمہ میں طوافِ زیارت کرنے کے بعد جمعے کی شب واپس منی پہنچے تھے۔ اس سلسلے میں سعودی حکام نے اللہ کے مہمانوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر احتیاطی اقدامات کیے ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق مناسکِ حج کے تیسرے روز (جمعہ) تک حجاج کرام ... مزید
غیر قانونی طور پر حجاج کرام میں شامل ہونے والے 2050 افراد گرفتار
ہفتہ 11 ذوالحجہ 1441هـ - 1 اگست 2020م
سعودی عرب میں حجاج کرام کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے ذمہ دارحکام کا کہنا ہے کہ حج کے موقعے پر حکومت کی طرف سے وضع کردہ طریقہ کار پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرایا گیا۔ کرونا کی وبا سے بچائو کے پیش نظر تمام ضروری انتظامات اور تدابیر اختیار کی گئیں۔ سنہ 1441ھ کے حج پر کرونا کی وبا کی وجہ سے حجاج کی تعداد محدود رکھی گئی تھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر مجاز طریقے سے حجاج میں شمولیت روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے اور 2050 افراد کو غیرقانونی طریقے سے حجاز کی صفوں میں شامل ہونے کی کوشش کے دوران ... مزید
طواف افاضہ کے بعد حجاج کرام کا منیٰ میں قیام، مختلف مناسک کی تصاویر
ہفتہ 11 ذوالحجہ 1441هـ - 1 اگست 2020م
کل جمعہ المبارک کو حجاج کرام مناسک حج کی ادائی کے دوران طواف افاضہ کی ادائی کے بعد منیٰ کی طرف واپس لوٹ گئے۔ طواف افاضہ کے موقع پر مسجد حرام میں اللہ کے مہمانوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ طواف کے موقع پر حجاج کرام کی صحت کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدمات کیے گئے تھے۔ تمام مشاعر مقدسہ کی طرف مسجد حرام میں سینیٹائرز کا اسپرے کیا گیا۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق حجاج کرام میں کرونا کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کسی دوسرے حادثے میں کسی شہری کے کرونا سے وفات پانے کی اطلاع ملی ہے۔ قبل ازیں حجاج ... مزید
عمرے کے ویزے اب آن لائن ادائیگی پر جاری ہوں گے: سعودی وزارت حج وعمرہ
ہفتہ 14 محرم 1441هـ - 14 ستمبر 2019م
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے عمرہ ادائی کے لیے ویزے اب آن لائن جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ کے خواہش مند معتمرین کو آئندہ عمرہ پیکج فیس اپنے ملک میں ہی ادا کرنی ہو گی۔وزارت حج وعمرہ کے مطابق تمام کمپنیوں اور اداروں کو عمرہ ویزے آن لائن جاری کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ نئی ہدایات کے تحت عمرہ زائرین کو پہلے سعودی عمرہ کمپنی کے غیر ملکی ایجنٹ اور پھر عمرہ پیکج کا انتخاب کرنا ہو گا۔ عمرہ پیکیج مطلوبہ خدمات اور سعودی عرب کے دوطرفہ ٹکٹ نمبر پر مشتمل ہو گا۔غیر ملکی ... مزید
سعودی عرب میں مقیم شہریوں کا 400 حجاج کرام کے اعزاز میں عشائیہ
منگل 18 ذوالحجہ 1440هـ - 20 اگست 2019م
مکہ معظمہ میں مقیم شہریوں کی طرف سے حجاج کرام کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا گیا جس میں 400 حجاج کرام کو مدعوی کیا گیا تھا۔ میزبانوں کی طرف سے معزز مہمانوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مکہ معظمہ کی 'الششۃ' کالونی میں مقیم غیرملکیوں اور مقامی شہریوں نے 400 عازمین حج کا استقبال کیا۔ عازمین حج کے استقبال کے موقع پر مقامی شہریوں کی طرف سے مہمانوں کو پرتکلف عشائیہ دیاگیا اور تحائف تقسیم کیے گئے۔ دعوت میں شرکت کرنے والے حجاج کرام کو پھلوں کے گل دستے تقسیم گئے اور حج کی ... مزید
حجاج کرام کی واپسی آسان بنانے کے لیے سعودی ایوی ایشن کا منفرد منصوبہ "اِیاب"
ہفتہ 15 ذوالحجہ 1440هـ - 17 اگست 2019م
سعودی عرب میں شہری ہوابازی کی جنرل اتھارٹی نے "اِياب" (واپسی) کے نام سے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے جو اللہ کے مہمانوں (حجاج کرام) کی خدمت میں اپنی نوعیت کی ایک منفرد مثال ہے۔ منصوبے کے تجرباتی مرحلے کا آغاز ان شاء اللہ آئندہ دو روز میں ہو گا۔ منصوبے کا مقصد حجاج کرام کی واپسی کے سفر کے اقدامات کو ہوائی اڈے پہنچنے سے پہلے ہی اُن کی قیام گاہوں پر مکمل کرنے کو آسان بنانا ہے۔ رواں سال 1440 ہجری کے حج سیزن میں اس منصوبے کا اطلاق انڈونیشیا، ملائیشیا اور بھارت جانے والے حجاج کرام پر ہو ... مزید
مکہ مکرمہ : کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں 787 حجاج کرام کے دل کے آپریشن
جمعہ 14 ذوالحجہ 1440هـ - 16 اگست 2019م
رواں سال حج سیزن کے دوران سعودی وزارت صحت مکہ مکرمہ کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں حجاج کرام مجموعی طور پر دل کے 787 آپریشن کرنے میں کامیاب رہی۔ یکم ذوالقعدہ سے تیرہ ذوالحجہ تک ہونے والے ان آپریشنوں میں 42 اوپن ہارٹ سرجریز اور Cardiac catheterization کے 745 کیس ہیں۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق سعودی وزارت صحت کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں روزانہ کی بنیادوں پر دل کے خصوصی آپریشن انجام دے رہی ہے۔ مذکورہ میڈیکل سٹی مکہ مکرمہ صوبے کی ایک اہم ترین طبی تنصیب شمار ہوتی ہے۔ خصوصی نگہداشت ... مزید
نادر ونایاب: مکہ میں شامی حاجن کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش
جمعہ 14 ذوالحجہ 1440هـ - 16 اگست 2019م
رواں سال حج سیزن کے ایک انوکھے واقعے میں شام سے تعلق رکھنے والی ایک حاجن نے ایک ساتھ 4 بچوں کو جنم دیا۔ یاد رہے کہ 23 سالہ خاتون کا یہ دوسرا حمل تھا اور یہ 4 سال بعد ٹھہرا تھا۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق خاتون کی حالت کے پیش نظر مکہ مکرمہ میٹرنٹی اینڈ چلڈرن ہسپتال میں اس کے فوری آپریشن کا انتظام کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں خاتون کے ہاں دو لڑکے اور دو لڑکیاں پیدا ہوئیں۔ ہسپتال کے عملے نے چاروں بچوں کو نومولود بچوں کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کر دیا تا کہ ان کی بہتر دیکھ بھال ... مزید
سال 1440ھ کے حج سیزن میں 192 حرمین ٹرینیں چلائی گئیں!
ایک لاکھ ساٹھ ہزار عازمین حج کو آرم دہ سفری سہولت
جمعہ 14 ذوالحجہ 1440هـ - 16 اگست 2019م
رواں سال 1440ھ کے حج سیزن کے موقع پر سعودی عرب کی حکومت نے حجاج کرام کواندرون ملک ٹرانسپورٹ کی ایک نئے اور تیز رفتار سہولت فراہم کی گئی۔ حرمین ٹرین پروگرام کے تحت حجاج کرام کو مدینہ منورہ، جدہ اور مکہ معظمہ کےدرمیان سفر کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ حرمین ٹرین کا دن کو سفر صبح 8 بجے شروع ہوتا اور تقریبا نصف شب تک جاری رہتا۔ اس طرح مجموعی طور پرحرمین ٹرین پروگرام کے تحت حج سیزن میں حجاج کرام کی سہولت کے لیے 192 ٹرینیں چلائی گئیں۔ ایک وقت میں دو ٹرینیں چلائی جاتیں اور مجموعی طورپر 834 حجاج کرام کو ... مزید
مناسک حج سے فراغت کے بعد حجاج کرام تحائف کی خریداری میں مصروف
جمعہ 14 ذوالحجہ 1440هـ - 16 اگست 2019م
حجاج کرام مناسک حج کی ادائی سے فراغت کے بعد اس وقت واپسی کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ تحائف کی خریداری میں مصروف ہیں۔ مکہ معظمہ کے بازاروں میں اس وقت حجاج کرام کا غیرمعمولی رش ہے اور ہرایک استطاعت کے مطابق تحائف کی خریداری میں مصروف ہے۔ ویسے تو مردو خواتین حجاج کرام کی خریداری کی چیزیں الگ الگ ہیں مگر ان میں اشیاء مشترک ہیں۔ زیادہ تر خرید کی جانے والی اشیاء میں بچوں کے کھلونے، کپڑے، عطریات، مصلے، حرمین شریفین کے نمونے اورتسابیح شمال ہیں۔ اسی طرح بہت سے حجاج کرام کھجوریں،خانہ کعبہ اور مسجد حرام کی ... مزید