تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
مشعل شوہر کو غیرعورت سے اٹکھیلیاں کرتے دیکھ کر جل بھن گئیں
امریکی صدر کو ڈینش وزیراعظم سے ہنسی مذاح منہگا پڑ گیا
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

پیر 9 ربیع الاول 1442هـ - 26 اکتوبر 2020م
آخری اشاعت: بدھ 7 صفر 1435هـ - 11 دسمبر 2013م KSA 20:53 - GMT 17:53
مشعل شوہر کو غیرعورت سے اٹکھیلیاں کرتے دیکھ کر جل بھن گئیں
امریکی صدر کو ڈینش وزیراعظم سے ہنسی مذاح منہگا پڑ گیا
امریکی صدر باراک اوباما اور ڈینش وزیر اعظم کی 'اٹکھیلیاں' کیمرے کی آنکھ سے
لندن ۔ کمال قبیسی

جنوبی افریقا کے شہر"سویٹو" میں سابق مرد آہن آنجہانی نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات کی تقریب کئی حوالوں سے یاد گار ثابت ہوئی ہے۔ منڈیلا کی آخری رسومات کی تقریب میں شریک عالمی رہنما دنیا بھر کی توجہ کا مرکز رہے لیکن امریکی صدر باراک اوباما کی اپنے حریف کیوبن ہم منصب راول کاسترو سے غیر رسمی ملاقات اور اوباما کی بھورے بالوں والی ڈینش وزیراعظم ہیلہ تھورینگ چمیٹ کے ساتھ ہنسی مزاح پرمبنی گپ شپ بھی عالمی میڈیا کی توجہ کا خاص مرکز رہی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نیلسن منڈیلا کی یاد میں تعزیتی تقریب اس وقت دلچسپ صورت اختیار کر گئی جب امریکی صدر باراک اوباما اپنے ساتھ آئی شریک حیات مشعل کو"نظر انداز" کرتے ہوئے اپنے سے پانچ سال چھوٹی مگر خوبرو ڈینش وزیراعظم سے گپ شپ کرتے رہے۔ کیمرے کی آنکھ نے یہ سارے مناظر محفوظ کر لیے جنہیں آج مختلف اخبارات میں نمایاں جگہ بھی ملی ہے۔

تصویر میں صدر اوباما ڈنمارک کی خاتون وزیر اعظم کا کندھا تھپتھپاتے ہیں اور دونوں کسی بات پرمسکرا رہے ہیں۔ تاہم ساتھ ہی بیٹھی امریکی خاتون اول کنکھیوں سے اپنے شوہر کی اس 'ناپسندیدہ حرکت' کو دیکھ رہی ہیں اور غصے کے آثار ان کے چہرے پر صاف دکھائی دیتے ہیں۔

مختلف زاویوں سے لی تصویرمیں مشعل اوباما کا غصہ اور ان کے شوہر نامدار کی ایک "غیر خاتون" کے ساتھ "فری" گپ شپ کا منظر تو صاف دکھائی دیتا ہے لیکن صدر کی یہ حرکات ان کے تین معاونین نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی چیئرپرسن سوزان رائس، خاتون مشیرہ والیری گریٹ اور ایرک ہولڈر بھی انہماک سے دیکھ رہے ہیں۔

ایک دوسری تصویرمیں باراک اوباما درمیان میں ڈینش وزیر اعظم اور دوسری طرف ان کے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون تینوں مل کر Selfie بنا ر ہے ہیں۔ [Selfie اگرچہ انگریزی زبان کی کسی لغت میں موجود نہیں لیکن اس سے مراد موبائل کیمرے کی مدد سے اپنی یا کوئی دوسرا شخص آپ کی تصویر بنائے تو اسے Selfie کہا جائے گا]۔

اس تصویر میں بھی پاس بیٹھی مشعل اوباما سخت ناراض ہیں اور ناگواری کا احساس ان کے چہرے پر صاف دکھائی دیتا ہے۔ معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا۔ طاقت ور ملک امریکا کے صدر کو اپنی نشست تبدیل کرنا پڑی۔ بادی النظر میں ایسے لگ رہا ہے کہ اوباما نے ایسا اپنی اہلیہ کی ہدایت پر ہی کیا ہو گا جنہوں نے انہیں ڈینش وزیر اعظم سے دور جانے کی ہدایت کی ہوگی کیونکہ امریکی صدر کے اٹھ جانے کے بعد بھی ڈنمارک کی وزیر اعظم دوسرے ساتھیوں سے ہنسی مزاح کرتی رہیں۔

سوشل میڈیا پر باراک اوباما اور خاتون اول کی تصاویر پر دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں۔ سوشل میڈیا پر ہونے والے تبصروں میں مزاحیہ نوعیت کمنٹس بھی شامل ہیں۔ ایک تبصرہ کچھ یوں ہے"مذاق نہ کریں۔ بیگمات سب کی ایک جیسی ہوتی ہیں"۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند