تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
افغانستان میں ہیلی کاپٹر حادثہ، چھ امریکی فوجی ہلاک
زابل میں ہی طالبان کا بھِی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعوی
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 8 شعبان 1441هـ - 2 اپریل 2020م
آخری اشاعت: بدھ 14 صفر 1435هـ - 18 دسمبر 2013م KSA 23:15 - GMT 20:15
افغانستان میں ہیلی کاپٹر حادثہ، چھ امریکی فوجی ہلاک
زابل میں ہی طالبان کا بھِی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعوی
دشوار گزار پہاڑی علاقوں کی سر زمین افغانستان میں ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کے حادثات معمول کی بات ہیں
ایجنسیاں

افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق منگل کے روز جنوبی علاقے میں 'نیٹو' کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں چھ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔

'نیٹو' کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت علاقے میں دشمن کی کوئی سرگرمی نہیں دیکھی گئی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہیلی کاپٹر کسی فنی خرابی کے باعث گرا۔ بیان کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع کے اہلکاروں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ حادثہ منگل کو افغانستان کے جنوبی صوبے زابل میں پیش آیا جس میں مرنے والے تمام چھ افراد امریکی فوجی اہلکار تھے۔ محکمہ دفاع کے مطابق حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار ایک شخص زندہ بچا ہے لیکن اسے شدید زخم آئے ہیں۔

صوبہ زابل کے نائب گورنر محمد جان رسول یار کے مطابق حادثہ صوبے کے ضلع شاہ جوئے میں پیش آیا۔ 'نیٹو' کے بیان سے قبل طالبان کے ایک ترجمان نے 'ٹوئٹر' پر جاری کیے جانے والے ایک بیان میں زابل کے اسی ضلعے میں ایک ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

گزشتہ 12 برسوں سے طالبان شدت پسندوں کے خلاف سرگرم نیٹو افواج کو ماضی میں کئی بار اس نوعیت کے حادثات کے نتیجے میں بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

اس نوعیت کا سب سے بدترین حادثہ اگست 2011ء میں پیش آیا تھا جب طالبان جنگجووں نے نیٹو کا ایک ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا۔ اس کارrوائی میں امریکہ کے ایک خصوصی فوجی دستے کے 25 اہلکاروں سمیت 38 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

افغانستان میں اس وقت بھی 'نیٹو' کی زیرِ قیادت غیر ملکی فوج کے 67 ہزار اہلکار تعینات ہیں جن میں امریکی فوجیوں کی تعداد 43 ہزار ہے۔
 

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند