تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
کابل میں خود کش حملہ، تیرہ غیر ملکیوں سمیت اکیس ہلاک
ملہوکین میں آئی ایم ایف کا عہدیدار اور یو این کے چار اہلکار بھی شامل ہیں
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 14 شعبان 1441هـ - 8 اپریل 2020م
آخری اشاعت: ہفتہ 16 ربیع الاول 1435هـ - 18 جنوری 2014م KSA 12:31 - GMT 09:31
کابل میں خود کش حملہ، تیرہ غیر ملکیوں سمیت اکیس ہلاک
ملہوکین میں آئی ایم ایف کا عہدیدار اور یو این کے چار اہلکار بھی شامل ہیں
دائیں سے: وابل عبداللہ اور کامل حمادۃ
العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک لبنانی ریسٹورنٹ 'تافرنا دو ليبان' پر حملے میں مرنے والوں کی تعداد ہفتہ کو 21 ہوگئی ان میں تیرہ غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ جس ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا وہ غیر ملکی شہریوں، کاروباری شخصیات اور سرکاری عہدیداروں میں خاصا مقبول ہے۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں بین الاقومی مالیاتی فنڈ 'آئی ایم ایف' کا ایک عہدیدار جب کہ اقوام متحدہ سے منسلک چار افراد بھی شامل ہیں۔ آئی ایم ایف کے مطابق ہلاک ہونے والا اس کا عہدیدار ساٹھ سالہ وابل عبداللہ تھا، جو ایک لبنانی شہری تھا۔ حملے میں ہوٹل کا لبنانی مالک اور معروف بزنس مین كامل حمادة بھی ہلاک ہو گیا۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس افسوسناک خبر نے سب کو غمزدہ کر دیا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے منسوب ایک بیان میں حملے کی مذمت اور اس میں عالمی تنظیم کے چار عہدیداروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ شہریوں پر اس طرح کے حملے کسی طور قابل قبول نہیں اور یہ فوری طور پر بند ہونے چاہیں۔

حکام کے مطابق جمعہ کی شب ایک خودکش بمبار نے ریسٹورنٹ کے باہر دھماکا کیا جس کے بعد دو مسلح افراد نے عمارت میں داخل ہو کر وہاں موجود افراد پر فائرنگ شروع کر دی۔ دونوں حملہ آور جوابی کارروائی مارے گئے۔

کابل پولیس کے سربراہ جنرل ظاہر ظہیر کے مطابق ریسٹورنٹ میں داخل ہونے والے حملہ آوروں کو گارڈز نے کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا تھا اور اسی اثنا میں پولیس نے وہاں پہنچ کرکنٹرول سنبھال لیا۔ جس علاقے میں یہ دھماکا ہوا اس کے قریب ہی کئی ممالک کے سفارت خانے اور غیر ملکی تنظیموں کے دفاتر ہیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند