تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
کابل: طالبان کا ہوٹل پر حملہ، 9 ہلاک، متعدد زخمی
ہلاک ہونے والوں میں چار غیر ملکی اور پانچ افغانی شامل
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 14 شعبان 1441هـ - 8 اپریل 2020م
آخری اشاعت: جمعہ 19 جمادی الاول 1435هـ - 21 مارچ 2014م KSA 15:55 - GMT 12:55
کابل: طالبان کا ہوٹل پر حملہ، 9 ہلاک، متعدد زخمی
ہلاک ہونے والوں میں چار غیر ملکی اور پانچ افغانی شامل
کابل ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

طالبان کی طرف سے کابل کے ایک پُرآسائش ہوٹل میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کیے گئے حملے کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم 9 ہو گئی ہے۔ مارے جانے والوں میں غیر ملکی سفارتکار، عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے حکام نے اس امر کی با ضاطہ طور پر تصدیق کر دی ہے۔ واضح رہے طالبان کی طرف سے یہ ہولناک کارروائی افغانستان کے متوقع صدارتی انتخاب سے محض دو ہفتے پہلے کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی کے مطابق مرنے والوں میں تین غیر ملکی خواتین، تین مرد اور دو بچے شامل ہیں۔

چار نوجوان جنہوں نے پستول اپنی جرابوں میں چھپا رکھے تھے کابل کے سرینا ہوٹل کی سکیورٹی کے کئی حصار توڑتے ہوئے اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ سرینا ہوٹل کابل میں آنے والے اہم ترین مہمانوں کی قیام گاہ سمجھا جاتا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں پیراگویا سے تعلق رکھنے والا ایک سفارتکار بھی شامل ہے جو صدارتی انتخاب کی مانیٹرنگ کیلیے کابل آیا تھا۔ دریں اثناء وزیر داخلہ محمد ایوب سالانگی کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے، ان میں پانچ افغانی اور چار غیر ملکی ہیں۔

افغانستان میں صدارتی انتخابات 5 اپریل کو کرائے جانے کی تیاری ہے۔ اس سلسلے میں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب طالبان نے اس موقع پر حملوں نے شدت پیدا کرنے کی تیاری کی ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند