سعودی عرب :منشیات کے دھندے میں ملوّث 392 افراد گرفتار
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اطلاع دی ہے کہ اس نے گذشتہ دوماہ کے دوران مملکت بھر میں چھاپہ مار کارروائیوں میں منشیات کے دھندے میں ملوّث ہونے کے الزام تین سو بانوے افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے اتوار کو نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد منشیات کی اسمگلنگ اور خرید وفروخت میں ملوّث تھے۔ان میں ایک سو تین سعودی شہری ہیں اور باقی چھبیس مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا ہے کہ ان مشتبہ افراد کے قبضے سے نشہ آورممنوعہ دوا ایمفیٹامائن کے چودہ لاکھ کیپسولز،چار اعشاریہ ایک ٹن حشیش اور تین اعشاریہ آٹھ کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔اس کے علاوہ ان کے قبضے سے چوالیس لاکھ سعودی ریال (گیارہ لاکھ ستر ہزار ڈالرز) نقد رقم بھی پکڑی گئی ہے۔
میجر جنرل منصورالترکی نے کہا کہ وزارت داخلہ ملک کے کسٹم حکام اور دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر منشیات کی اسمگلنگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
-
سعودی عرب :تارکین وطن کی کم سے کم اُجرت 2500 ریال
سعودی عرب کی وزارت محنت نجی شعبے میں کام کرنے والے سعودیوں کے لیے کم سے کم اجرت ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کے الاحساء شہر میں فائرنگ، پانچ ہلاک
واقعہ الدالوہ گاوں کی امام بارگاہ کے سامنے پیش آیا
بين الاقوامى -
سعودی عرب: ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں دو پاکستانی گرفتار
ملزمان کے قبضے سے دو کلو ہیروئن برآمد
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں 13 انتہا پسندوں کو سزائے قید
مختلف الزامات میں دس سال تک جیل کاٹیں گے
بين الاقوامى -
سعودی عرب:50 کروڑ ڈالرزمالیت کی منشیات ضبط
گذشتہ 6 ماہ میں 1100 سے زیادہ منیشات کے اسمگلر گرفتار
بين الاقوامى -
سعودی عرب :88 مشتبہ دہشت گرد گرفتار
مشتبہ افراد اندرون اور بیرون ملک حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے
بين الاقوامى