’یمنی فوجی جرنیل کو ایران نے اغواء کرایا‘
مغوی جنرل یحیٰ المرانی کے اہل خانہ کا دعویٰ
یمن میں ایک ہفتہ پیشتر مبینہ طور پر اہل تشیع مسلک کے حوثی شدت پسندوں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے پولیٹیکل سیکیورٹی کے انچارج جنرل یحیی المرانی کے اہل خانہ نے الزام عاید کیا ہے کہ المرانی کو ایران کے تعاون سے اغواء کیا گیا۔
مغوی جنرل یحیٰ المرانی کےصاحبزادے نے’’العربیہ‘‘ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کے والد کو ایران نے اغواء کرایا ہے۔ اس کے علاوہ صدر عبد ربہ منصور ھادی اور وزیر داخلہ بھی ان کے اغواء کے ذمہ دار ہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو صنعاء میں حوثیوں نے پولیٹیکل انٹیلی جنس سیکیورٹی کے انچارج جنرل یحٰی المرانی کو ان کی رہائش گاہ پر حملے کے دوران اغواء کرلیا گیا تھا۔ مغوی جنرل کے بیٹے اور خاندان کےدیگر افراد نے حکومت اور صدر منصور ھادی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنرل المرانی کی فوری رہائی کے لیے اقدامات کریں۔ انہوں نے حوثیوں کے سربراہ عبدالملک الحوثی سے بھی درمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ مغوی کی رہائی کا حکم دیں۔
واضح رہے کہ مغوی جنرل المرانی ان دنوں صنعاء میں متعین تھے تاہم وہ ماضی میں حوثیوں کے گڑھ سمجھے جانے والے صعدہ گورنری میں پولیٹیکل سیکیورٹی شعبے کے سربراہ رہ چکے ہیں۔
-
یمن: القاعدہ جنگجوئوں کے حملے میں 20 حوثی ہلاک
یمن میں سرگرم شدت پسند تنظیم القاعدہ کے ذیلی گروپ انصار الشریعہ کے جنگجوئوں نے ...
بين الاقوامى -
حوثی نواز جنرل یمنی فوج کا ڈپٹی چیف مقرر
یمنی صدر عبد ربہ منصور ھادی نے اہل تشیع مسلک کے شدت پسند حوثیوں کے حمایت یافتہ ...
بين الاقوامى -
حوثیوں نے یمنی فوج کا میجر جنرل اغواء کرلیا
یمن میں اہل تشیع مسلک کی شدت پسند حوثی تنظیم نے داخلی سلامتی کے پولیٹیکل شعبے کے ...
مشرق وسطی