عراق سرحد پر حملے میں ملوّث تین سعودیوں کی شناخت
سعودی عرب کے عراق کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں سرحدی سکیورٹی اہلکاروں پر اسی ہفتے حملے میں ملوّث چار مسلح افراد میں سے تین کی شناخت ہوگئی ہے اور وہ تینوں سعودی شہری ہیں۔
سعودی وزارتِ داخلہ نے جمعہ کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ وہ ابھی چوتھے حملہ آور کی شناخت کی کوشش کررہی ہے۔سرحدی محافظوں پر حملے کے الزام میں تین سعودی شہریوں اور چار شامیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
عراق کے ساتھ سرحد پر مسلح افراد کے خود کش حملے اور فائرنگ میں تین سعودی سرحدی محافظ جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے تھے۔وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں چاروں حملہ آور مارے گئے تھے۔
واقعے کے بعد سعودی سکیورٹی فورسز نے اے کے 47 رائفلوں سمیت خود کار ہتھیار،دستی بم اور بارود سے بھری جیکٹس برآمد کی تھیں۔انھوں نے جائے وقوعہ سے عراقی اور شامی بنکوں کے کرنسی نوٹ بھی برآمد کیے تھے۔
گذشتہ سوموار کی صبح چار حملہ آوروں نے آرار شہر کے نزدیک واقع علاقے میں سرحدی محافظوں کی گشتی پارٹی پر حملہ کردیا تھا۔سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور پکڑا گیا تھا لیکن اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔باقی تین حملہ آوروں کو وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا تھا۔
-
سعودی عرب: 16 شامیوں سمیت 135 دہشت گرد گرفتار
17 پر غیر ملکی تعاون سے بدامنی پھیلانے کا الزام تھا
بين الاقوامى -
سعودی عرب :منشیات کے دھندے میں ملوّث 392 افراد گرفتار
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے اطلاع دی ہے کہ اس نے گذشتہ دوماہ کے دوران مملکت بھر ...
بين الاقوامى -
عراق کے ساتھ سرحد پر جھڑپ، تین سعودی محافظ جاں بحق
شمالی صوبے کے سرحدی علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں پر مسلح افراد کا حملہ
بين الاقوامى -
لیبیا: سعودی سفارت خانے کی تین گاڑیاں نذر آتش
سعودی وزارت خارجہ کے مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت طرابلس میں سعودی سفارت ...
بين الاقوامى -
گوانتا نامو میں قید سعودی جنگجو کی وطن واپسی
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک شدت پسند کی ...
بين الاقوامى -
امریکی لڑاکا ہیلی کاپٹرجلد سعودی فوج کو مہیا کیے جائیں گے
سعودی وزیر برائے نیشنل گارڈز کی امریکی وزیر دفاع سے ملاقات
مشرق وسطی