سعودی عرب:الاحساء میں فائرنگ سے امریکی زخمی
سعودی عرب کے مشرقی شہر الاحساء میں دو امریکی شہریوں پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک زخمی ہوگیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کی اطلاع کے مطابق مشرقی صوبے کے ضلع الاحساء میں امریکیوں کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ ان پر کس نے فائرنگ کی ہے۔زخمی امریکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر میں دارالحکومت الریاض میں ایک مسلح شخص نے دو امریکیوں پر فائرنگ کردی تھی جس سے ایک امریکی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ان دونوں پر الریاض کے مشرق میں واقع ایک پیٹرول اسٹیشن پر حملہ کیا گیا تھا۔
سعودی پولیس نے بعد میں اس حملے کے الزام میں ایک پچیس سالہ سعودی نوجوان کو گرفتار کر لیا تھا۔وہ امریکا میں پیدا ہوا تھا اور ان دونوں امریکیوں کے ساتھ ایک ادارے میں کام کرچکا تھا مگر اس کو اس کے کردار کی وجہ سے ملازمت سے برطرف کردیا گیا تھا۔
نومبرمیں الاحساء ہی میں یوم عاشور کے م؛وقع پر مسلح حملہ آوروں نے شیعہ مسلک کے سات افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔سعودی فورسز نے اس حملے کے الزام میں چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا اور یہ یقین ظاہر کیا تھا کہ بیرون ملک سے دولت اسلامی (داعش) کے جنگجوؤں نے اس حملے کا حکم دیا تھا۔
-
الاحساء حملے میں ملوث داعش کے چار جنگجو گرفتار
سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے مشرقی شہر الاحساء میں اسی ماہ کے اوائل میں فائرنگ کے ...
بين الاقوامى -
سعودی کابینہ: الاحساء میں شہریوں کا قتل ظالمانہ عمل ہے
اسرائیلی فوج کی مسجد اقصی پر چڑھائی کی بھی مذمت کی
بين الاقوامى -
سعودی عرب کے الاحساء شہر میں فائرنگ، پانچ ہلاک
واقعہ الدالوہ گاوں کی امام بارگاہ کے سامنے پیش آیا
بين الاقوامى -
حجاز میں یہودیوں کے "قومی وطن" کی خونی تجویز کا انکشاف
الاحساء پر قبضے کے لیے جنجگوؤں کی مدد سے حملے کا منصوبہ تھا
بين الاقوامى