حوثی اور ان کے اتحادی مذاکرات کی میز پر آئیں: کیری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے یمن میں بغاوت کے مرتکب حوثی ملیشیائوں اور ان پر اثر ورسوخ رکھنے والے عناصر پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئیں اور تنازعے کے شکار ملک میں بحران کا خاتمہ کریں۔

جان کیری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ "یہ عمل دو طرفہ ہونا چاہئیے ہے۔" کیری کے مطابق سعودی عرب یمن میں جاری مہم کے دوران انسانی بہبود کی کارروائیوں کا آغاز ہورہا ہے اور 'ہمیں حوثی اور ان پر اثر انداز عناصر کو مذاکرات کی میز پر لانے کو یقینی بنانا ہوگا۔'

کیری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے پہلے ہی مذاکرات کار کا تعین کر رکھا ہے اور فریقین امن مذاکرات کے لئے کسی جگہ کا تعین کرنے کا عزم دکھا چکے ہیں۔

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا "اب اہم بات یہی ہے کہ اس عمل کو جلد ازجلد شروع کیا جاسکے کیوںکہ کسی بھی سیاسی حل کا تلاش انتہائی ضروری ہے۔" کیری کے مطابق بے گناہ شہری یمن میں تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں اور اس فعل کو ختم کرنا اولین ترجیح ہے۔

"امید ہے کہ اگلے کچھ دنوں کے دوران یہ صورتحال مزید بہتر ہوجائے گی اور ہم مذاکرات کے لئے کسی جگہ کا تعین کرسکیں گے۔"

اس سے پہلے یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے جمعہ کے روز اپنے باغی اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے فیصلوں کا اطلاق کریں تاکہ سعودی سربراہی میں ہونے والے فضائی حملے روکے جاسکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں