"نماز جمعہ کو ظہر میں تبدیل کرنا جائز نہیں ہے"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے مشرقی علاقے کے ڈائریکٹر مذہبی امور الشیخ عبداللہ اللحیدان نے آج [جمعہ] کی نماز کو نماز ظہر میں تبدیل کرنے کی سختی سے ممانعت کی ہے اور کہا ہے کہ شریعت میں اس کا کوئی جواز نہیں ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں جمعہ کے روز عیدالفطر بھی ہے اور بعض کمزورعقیدہ لوگوں کا خیال ہے کہ ایک دن میں دو خطبے [عید اور جمعہ] بھاری ثاب ہوتے ہیں۔ اسی خیال کے پیش نظر کچھ لوگ نماز جمعہ کو ظہر میں تبدیل کردیتے ہیں تاکہ دوسرے خطبے سے بچا جاسکے۔

اللحیدان کا کہنا ہے کہ نماز جمعہ کو ظہر میں تبدیل کرنے کا شریعت میں کوئی جواز نہیں۔ نبی صلی اللہ وعلیہ وسلم نے بھی اس سے سختی سے منع فرمایا ہے اور اہل علم کا بھی اس پر اجماع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں