وسطی دبئی میں آتشزدگی، متاثرہ عمارت خالی کرا لی گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

دبئی کے علاقے مراقبات کی ایک عمارت میں آگ لگنے کے بعد پولیس نے عوام کو 'زیادہ محتاط' رہنے کی ہدایت کی ہے۔

دبئی پولیس نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں بتایا ہے کہ مراقبات کے علاقے میں ایک سڑک آگ لگنے کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔

تاہم مقامی اخبار 'گلف نیوز' نے بتایا کہ وسطی دبئی کے علاقے میں تین رہائشی بلاکس میں آگ لگی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں میڑو ٹرین کی لائن بند ہو گئی ہے۔

دبئی کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لئے ہنگامی ٹیمیں ارسال کر دی گئی ہیں۔ ابھی تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ متاثرہ عمارتوں کے رہائشیوں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں