شاہ سلمان اور ترک صدر کا شام کی صورت حال پر اظہارِ تشویش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر شام کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترک صدر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں لیڈروں نے شام کے شمالی شہر حلب کے شمال میں روسی اور اسدی فوج کے شہریوں پر فضائی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جب تک شامی صدر بشارالاسد اقتدار میں رہتے ہیں،اس وقت تک شامی تنازعے کا حل ناممکن ہے۔دونوں لیڈروں نے شہریوں پر روس اور اسدی فوج کے فضائی حملے بند کرنے اور محاصرہ زدہ شہروں اور قصبوں کی ناکا بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں سے علاقے میں انسانی صورت حال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔

صدر ایردوآن اور شاہ سلمان نے کرد ملیشیا پی وائی ڈی کے شام کے ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع شمالی قصبے اعزاز میں حملوں اور ان کے ردعمل میں ترک فوج کی سرحد پار سے گولہ باری سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں