یمن سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملہ ناکام
سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے خمیس مشیط کے مقام پر یمن سے داغے کے ایک اور بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔
العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی فضائی ڈیفنس فورسز نے یمن سے داغے گئے بیلسٹک میزایل کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضاء میں تباہ کردیا جس کے نیتجے میں یہ حملہ ناکام بنا دیا گیا۔
سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے طیاروں نے سوموار کے روز یمن کی باغی ملیشیا کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی حملے کرکے باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق الزاھر ڈاریکٹوریٹ میں حوثی باغیوں کے کمانڈر ابو محمد العوسجہ کو اس کے چار ساتھیوں سے سمیت ہلاک کردیا گیا ہے۔ العوسجہ پر الزام تھا کہ وہ الزاھر کے علاقے میں نہتے شہریوں کے قتل عام میں ملوث رہا ہے۔
قبل ازیں اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے صعدہ اور صنعاء میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ اتحادی طیاروں نے سعودی عرب کی شمالی سرحد سے متصل ثعبان اور مندبہ کے مقامات پر یمنی باغیوں کے ٹھکانوں پر کم سے کم 20 فضائی حملے کیے۔
-
سعودی اتحاد کے یمن میں حوثی ملیشیا کے مختلف اہداف پر فضائی حملے
سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے سوموار کے روز یمن کے مختلف ...
بين الاقوامى -
یمن : اتحادی طیاروں کی کارروائی ، میدی میں حوثی کمانڈر ہلاک
یمن کے شمال مغربی صوبے حجہ میں "العربیہ" کے ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ ...
مشرق وسطی -
خطبہ حج پر حوثی باغی اور علی صالح کے وفادار الجھ پڑے
میدان عرفات میں وقوف اور رکن اعظم کی ادائیگی کے دوران پیش کیے گئے خطبہ حج پر یمن ...
بين الاقوامى