سعودی شہریوں اور ملکی سرحدوں کا دفاع ہمارا حق ہے: الجبیر
سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ریاست کے باشندوں اور ملک کی سرحدوں کا دشمن کی جانب سے حملوں سے دفاع ہمارا حق ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الجبیر نے کہا کہ یمن میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود حوثی ملیشیا جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس موقع پر امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ یمن میں تین روزہ جنگ بندی کامیاب رہے گی اور حوثی باغی بھی جنگ بندی کی پابندی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب جنگ بندی کی شرائط پرعمل درآمد کررہاہے۔ یمنی باغیوں کو بھی حملے روکنا ہوں گے۔
جان کیری نے حوثی باغیوں پر زور دیا کہ وہ ریاستی تنصیبات پراپنا قبضہ ختم کرتے ہوئے میزائل شہروں سے باہر نکالے۔ دونوں وزراء خارجہ کے درمیان امریکا کے متنازع دہشت گردی قانون ’’جاسٹا‘‘ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
-
سعودی عرب:حزب اللہ سے وابستہ افراد اور ادارے پر پابندیاں عاید
سعودی عرب نے ایران کی حمایت یافتہ لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ سے تعلق رکھنے اور ...
بين الاقوامى -
آئی ایم ایف: بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے سعودی حکومت کے اقدامات کی تحسین
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کے شعبہ مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیا کے سربراہ مسعود ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب یمن میں جنگ بندی کے لیے تیار
سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک یمن میں جنگ بندی پر اتفاق کے ...
بين الاقوامى