تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
جارج اورامل کلونی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع
جارج کلونی کی والدہ نے ہونے والے پوتوں کا راز بتا دیا
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 15 ذوالحجہ 1440هـ - 17 اگست 2019م
آخری اشاعت: اتوار 22 جمادی الاول 1438هـ - 19 فروری 2017م KSA 20:35 - GMT 17:35
جارج اورامل کلونی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع
جارج کلونی کی والدہ نے ہونے والے پوتوں کا راز بتا دیا
دبئی ۔۔۔ حسام عبد ربہ

عالمی شہرت یافتہ اداکار جارج کلونی کی والدہ نینا نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی بہو اور شہرہ آفاق سماجی کارکن امل کلونی امید سے ہیں اور وہ دو جڑواں بچوں کی ماں بننے والی ہیں۔

’ویب سائیٹ‘ Radaronline‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جارج کلونی کی والدہ 77 سالہ نینا نے کہا کہ میری بہو حاملہ ہیں۔ اس کے بطن میں ایک بچے اور ایک بچی کی موجودگی کا پتا چلا ہے۔ میں اپنے 55 سالہ بیٹے کےہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کی پرجوش انداز میں منتظر ہوں۔ ان کا بیٹا اور 39 سالہ بہو بھی نئے مہمانوں کی آمد کے منتظر ہیں۔ انھوں نے ایک ہی بچے پر اکتفاء کا فیصلہ کیا تھا مگر قدرت نے ان کے لیے جوڑا منتخب کیا ہے۔

قبل ازیں بھی جارج اور امل کے مقرب ذرائع نے امل کے بطن میں جڑواں بچوں کی موجودگی کی خبر دی تھی مگر ان کی جنس کا تعین نہیں کیا گیا تھا۔

امریکی ریاست کنٹیکی میں اپنی رہائش گاہ پر انٹرویو کے دوران نینا نے کہا کہ ''مجھے بتایا گیا ہے کہ میں ایک پوتے اور ایک پوتی کی دادی بننے والی ہوں۔ یہ کس قدر شاندار ہوگا، مجھے اور میرے شوہر کو اس خبر پربے حد خوشی ہوئی ہے''۔

جریدہ People نے جارج کلونی کے مقرب ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ وہ ایک ہی وقت میں پریشانی اور خوشی کے جذبات سے لبریز ہیں۔ وہ پہلی بار والد بننے والے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ یہ مرحلہ آسانی سے نکل جائے۔

ادھر امل کلونی نے بھی بچوں کے استقبال کے لیے ضروری تیاریاں شروع کردی ہیں۔ انہوں نے زچگی کے لیے لندن کے ایک اسپتال کا انتخاب کیا ہے۔ اگر سفر کرنے میں مشکل پیش آئی تو احتیاطاّ نیویارک کے ایک اسپتال میں علاج کرایا جاسکتا ہے۔ امل کلونی نے بچوں کے لیے گھر میں ایک لگژری کمرہ متعیّن کیا ہے۔

خیال رہے کہ آسکر ایوارڈ یافتہ مہان اداکار جارج کلونی اور شہرت یافتہ انسانی حقوق کی علمبردار لبنانی نژاد امل علم الدین 2014ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند