تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
جارج اور امل کلونی لبنان میں 3 ہزار پناہ گزین شامی بچوں کے لیے متحرّک
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 15 ذوالحجہ 1440هـ - 17 اگست 2019م
آخری اشاعت: منگل 8 ذیعقدہ 1438هـ - 1 اگست 2017م KSA 12:40 - GMT 09:40
جارج اور امل کلونی لبنان میں 3 ہزار پناہ گزین شامی بچوں کے لیے متحرّک
جارج و امل کلونی
دبئی – العربیہ ڈاٹ نیٹ

ہالی وُڈ کے معروف ستارے جورج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال لبنان میں 3000 پناہ گزین شامی بچوں کو اسکول بھیجنے میں مدد کریں گے۔

اقوام متحدہ کے مطابق شام میں جنگ کے سبب اپنے ملک سے فرار ہونے والے تقریبا 2 لاکھ بچے تعلیم حاصل نہیں کر رہے ہیں۔

ادھر کلونی فاؤنڈیشن فار جسٹس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دو عالمی کمپنیوں گُوگل اور ہیولٹ پیکرڈ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسف اور لبنانی وزارت تعلیم کی مدد میں حصہ لیا تا کہ شامی پناہ گزین بچوں کے لیے 7 "سیکنڈ شِفٹ" کے اسکول کھولے جا سکیں۔

لبنان میں اس وقت دس لاکھ سے زیادہ شامی پناہ گزین موجود ہیں جن میں پانچ لاکھ کے قریب بچے ہیں۔ لبنان ان شامی بچوں کو سرکاری اسکولوں میں "سیکنڈ شفٹ" کے نظام کے ذریعے تعلیم دے رہا ہے۔ اس نظام کے تحت دوپہر کے بعد اضافی کلاسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

جورج اور امل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ " ہزاروں شامی نوجوانوں کو اس بات کا خطرہ درپیش ہے کہ وہ معاشرے کا غیر مفید کردار بن جائیں... البتہ سرکاری طور پر تعلیم کے ذریعے اس صورت حال کو تبدیل کرنے میں مدد مل سکتی ہے"۔

کلونی فاؤنڈیشن فار جسٹس ، گُوگل اور ہیولٹ پیکرڈ کی جانب سے 32.5 لاکھ ڈالر کے عطیات مختص کیے گئے ہیں۔ اس رقم سے اسکولوں کے ساز و سامان ، کمپیوٹروں کی فراہمی اور اساتذہ کی تربیت کے پروگراموں کی فنڈنگ کی جائے گی۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند