تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2018

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
اینجیلا میرکل چوتھی مرتبہ جرمنی کی چانسلر منتخب
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعہ 8 شوال 1439هـ - 22 جون 2018م
آخری اشاعت: بدھ 26 جمادی الثانی 1439هـ - 14 مارچ 2018م KSA 21:01 - GMT 18:01
اینجیلا میرکل چوتھی مرتبہ جرمنی کی چانسلر منتخب
جرمن چانسلر اینجیلا میر کل چوتھی مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اٹھا رہی ہیں ۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ ، ایجنسیاں

جرمن پارلیمان نے اینجیلا میرکل کو چوتھی مدت کے لیے ملک کی چانسلر منتخب کر لیا ہے۔انھوں نے انتخاب کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

جرمن پارلیمان (بندیسٹیج) میں بدھ کو خفیہ بیلٹ کے ذریعے چانسلر کا انتخاب عمل میں آیا ہے اور ایوان کے 709 ارکان میں سے 364 نے میرکل کے حق میں ووٹ دیا ہے،309 نے ان کے خلاف ووٹ دیا اور 9 ارکان نے رائے شماری کے عمل میں حصہ نہیں لیا ہے۔اس طرح انھوں نے جیت کے لیے درکار 50 فی صد ووٹوں سے 9 ووٹ زیادہ حاصل کیے ہیں۔حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے 35 ارکان نے ان کے حق میں ووٹ نہیں دیا ہے۔

اینجیلا میرکل کے دوبارہ انتخاب کے ساتھ ہی جرمنی میں گذشتہ چھے ماہ سے جاری سیاسی تعطل کا بھی خاتمہ ہوگیا ہے۔جرمنی میں منعقدہ گذشتہ عام انتخابات میں لاکھوں ووٹروں نے دونوں بڑی جماعتوں میرکل کی کرسچئن ڈیموکریٹک یونین اور سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی کو ووٹ نہیں دیا تھا اور ان کے بجائے دائیں اور بازو کی جماعتوں کو ووٹ دیے تھے۔

ان عام انتخابات کے انعقاد کے 171 روز کے بعد جرمن چانسلر کا انتخاب عمل میں آیا ہے ۔جرمنی کی جدید تاریخ میں عام انتخابات اور چانسلر کے انتخاب میں یہ طویل ترین عرصہ ہے۔

نقطہ نظر

قارئین کی پسند