تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2018

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
یمن: باقم ضلع میں السابح کے پہاڑی سلسلے پر سرکاری فوج کا کنٹرول
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

منگل 4 ربیع الاول 1440هـ - 13 نومبر 2018م
آخری اشاعت: ہفتہ 1 ذیعقدہ 1439هـ - 14 جولائی 2018م KSA 10:07 - GMT 07:07
یمن: باقم ضلع میں السابح کے پہاڑی سلسلے پر سرکاری فوج کا کنٹرول
دبئی – العربیہ نیوز چینل

یمن میں سرکاری فوج نے حوثی باغیوں کے گڑھ صعدہ صوبے کے شمال میں علب کے محاذ پر نئی پیش قدمی کو یقینی بنا لیا ہے۔

عسکری ذرائع کے مطابق یمنی فوج نے باقم ضلع کے مرکز کے نزدیک واقع السابح کے پہاڑی سلسلے کو آزاد کرا لیا۔ یمنی فوج نے اسی محاذ پر ابواب الحدید کے علاقے کو عبور کرتے ہوئے زمینی طور پر بڑی پیش رفت کی تھی۔ اس دوران کئی ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا جب کہ حوثی ملیشیا کو بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔

علب کے محاذ پر یمنی فوج کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل یاسر مجلی نے "العربیہ" نیوز چینل کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ سرکاری فوج نے عرب اتحاد کی فوج کی معاونت اور سعودی عرب کی زمینی فورسز کی فعّال شرکت کے ساتھ علاقے کے بڑے رقبے کو واپس حاصل کر لیا اور اب یمنی فوج آل الزماح کے علاقے کے کنارے پہنچ چکی ہے۔

ٹیگز

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند