تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2020

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
دنیا بھر میں ’فیس بک‘ اور ’انسٹاگرام‘ کی سروس نے جزوی طور پر کام چھوڑ دیا
پاکستان میں صارفین کو پوسٹ اپ لوڈ کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

منگل 1 رجب 1441هـ - 25 فروری 2020م
آخری اشاعت: منگل 11 ربیع الاول 1440هـ - 20 نومبر 2018م KSA 19:01 - GMT 16:01
دنیا بھر میں ’فیس بک‘ اور ’انسٹاگرام‘ کی سروس نے جزوی طور پر کام چھوڑ دیا
پاکستان میں صارفین کو پوسٹ اپ لوڈ کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیس بک ڈاون کا ہیش ٹیگ نمایاں ہوگیا
ایجنسیاں

دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اور اس کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی سروس دنیا کے مختلف ممالک میں اچانک بند ہو گئی جس کے نتیجے میں متعدد صارفین کو پوسٹ اپ لوڈ کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس شام 5 بجے کے بعد سے متاثر ہوئی اور آخری اطلاعات تک اکثر جگہوں ہر صارفین کو مشکلات کا سامنا تھا۔ پاکستانی صارفین جیسے ہی فیس بک پر کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر کرنے کی کوشش کرتے تو سروس میں ’ایرر‘ آ جاتا اور صارف کو پیغام ملتا کہ آپ اس وقت تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کر سکتے۔

پاکستان کے علاوہ برطانیہ، امریکا اور یورپی ممالک سمیت دیگر ممالک میں بھی سوشل ویب سائٹس کی سروس میں خرابی پیش آئی لیکن یہ سروس ماضی کی طرح مکمل طور پر بند نہیں ہوئی بلکہ کچھ فیچرز کام کرتے رہے، مگر ایسے بھی لوگوں کی کمی نہیں جنھیں فیس بک ہوم پیج اوپن کرنے پر سروس مہیا نہیں کا میسج کا سامنا ہوا۔ اسی طرح انسٹاگرام صارفین کو ویب سروس لوڈ کرنے میں ناکامی ہوئی مگر ایپ کام کرتی رہی۔  یہ تو واضح نہیں کہ دونوں سوشل میڈیا سائٹس پر جو مسئلہ آیا، اس میں کوئی تعلق ہے ہے یا نہیں، کمپنی کی جانب سے فی الحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ کی سروس ڈاون ہونے پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیس بک ڈاون کا ہیش ٹیگ نمایاں ہوگیا اور دنیا بھر کے لوگوں نے ٹوئیٹ کیے کہ فیس بک سروس معطل ہے۔ ادھر ویب سائٹس کی آن لائن سروس میں خرابی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاون ڈٹیکٹر نے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی کہ فیس بک کی سروس رواں ہفتے کئی بار مسائل کا شکار رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فیس بک اور ان کی ہی سوشل شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام کی سروس ڈاون ہوتی رہی ہے۔ فیس بک کی سروس دنیا کے مختلف ممالک میں جولائی، جون، مئی، اپریل، مارچ اور جنوری اور فروری سمیت سال 2017 کے تمام مہینوں میں رہی، تاہم فیس بک کی سروس بیک وقت پوری دنیا میں صرف 26 اگست کو ہی ڈاون ہوئی۔ دو سال قبل 2015 میں دونوں سوشل ویب سائٹس کی سروس دنیا بھر میں پورے ایک گھنٹے تک معطل رہی تھی۔ جنوری 2015 میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس ایک گھنٹے معطل ہونے پردنیا بھر میں لوگ ذہنی اذیت کا شکار ہوئے تھے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند