تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
برما کی عدالت نے صحافیوں کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعہ 21 ذوالحجہ 1440هـ - 23 اگست 2019م
آخری اشاعت: ہفتہ 5 جمادی الاول 1440هـ - 12 جنوری 2019م KSA 08:07 - GMT 05:07
برما کی عدالت نے صحافیوں کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی
ینگون ۔ برما ۔ ایجنسیاں

برما کی ایک عدالت نے زیرحراست دو صحافیوں کی سزا کے خلاف دائر کردہ اپیل مسترد کر دی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق برطانوی نیوز ایجنسی "رائیٹرز" سے منسلک دونوں صحافیوں کو گذشتہ برس برما کی عدالت نے سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ان پر حکومت کے خفیہ قانون کی خلاف ورزی کرنے اور حکومتی دستاویزات اپنے قبضے میں رکھنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔

دونوں صحافیوں کو برما کی پولیس نے 12 دسمبر 2017ء کو حراست میں لیا اور ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا۔ زیرحراست صحافیوں اور ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ انہیں صرف اس لیے سزا دی جا رہی ہے کہ وہ مسلم اکثریتی ریاست راکھین میں فوج اور پولیس کے ہاتھوں نہتے مسلمانوں پر مظالم کو بے نقاب کر رہے تھے۔

دونوں صحافیوں کی طرف سے عدالت میں اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی مگر عدالت نے ان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سات سال قید کی سزا بحال رکھی ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند