تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
سوڈان کے دارالحکومت میں مظاہرے، حکومت کی برطرفی کا مطالبہ
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعہ 21 ذوالحجہ 1440هـ - 23 اگست 2019م
آخری اشاعت: ہفتہ 5 جمادی الاول 1440هـ - 12 جنوری 2019م KSA 07:51 - GMT 04:51
سوڈان کے دارالحکومت میں مظاہرے، حکومت کی برطرفی کا مطالبہ
دبئی ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

دارالحکومت خرطوم میں جمعہ کے روز نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے حکومت کی برطرفی کے لیے نعرے لگائے۔

"العربیہ" کے نامہ نگار کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد مساجد سے حکومت کے خلاف نعرے لگاتی سڑکوں پر نکل آئی۔ سب سے بڑا مظاہرہ ام درمان کے مقام پر نماز جمعہ کے بعد ہوا۔

قبل ازیں گذشتہ شب شاہراہ الاربعین پر لوگوں نے حکومت کے خلاف مظاہرے کئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر اشک آور گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

سوڈان کی پیشہ ور تنظیموں اورحکومت مخالف سیاسی جماعتوں نے جمعرات کے روز "حکومت کے خاتمے" کے لیے ایک ہفتے تک تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔ گذشتہ اتوار اور جمعرات کے ایام میں بھی حکومت کے خلاف ریلیاں نکالی گئی تھیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے ان پر بھی طاقت کا استعمال کیا۔

سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے پرامن مظاہرین پر گولیاں چلانے کی حکومتی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ دوسری جانب حکومت نے مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ مظاہرے کرنے والے بیرون ایجنڈے پر چل کر ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

سوڈان کی حکمران جماعت کے ایک سینیر رہ نما الفاتح عزالدین نے کہا ہے کہ احتجاج کے دوران اسلحہ اٹھانے والوں کی گردن کاٹ دی جائے گی۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند