تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
سعودی عرب اور چین کے بیچ 12 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 13 رجب 1440هـ - 20 مارچ 2019م
آخری اشاعت: جمعہ 16 جمادی الثانی 1440هـ - 22 فروری 2019م KSA 14:47 - GMT 11:47
سعودی عرب اور چین کے بیچ 12 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
بیجنگ – ایجنسیاں

بیجنگ میں آج جمعے کے روز سعودی عرب اور چین کی اعلی کمیٹی کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور چینی نائب وزیراعظم ہین ژینگ نے کی۔ ااس دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے حوالے سے 12 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

معاہدوں میں دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان سمندری نقل و حمل کا سمجھوتا شامل ہے۔ اس کے علاوہ توانائی اور سرمایہ کاری کے میدان میں تعاون کے لیے اولین ترجیحات کے منصوبوں میں پیش رفت کے واسطے توانائی ، صنعت اور معدنی دولت کی وزارتوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

چین اور سعودی عرب کے بیچ تجارت کو آسان بنانے کے لیے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دینے کے واسطے چینی وزارت تجارت اور سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری کے درمیان دستخط ہوئے۔

مزید برآں سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ اور چینی وزارت خزانہ کے درمیان حکومتی قرض کے سمجھوتوں پر بھی دستخط ہوئے۔ ان سمجھوتوں کے مقاصد میں چین کے شہر یانبیان میں تین ہسپتالوں کی تعمیر اور تیاری کے علاوہ چین میں زلزلے سے متاثرہ تین شہروں کی بحالی اور تعمیر نو ہے۔

سائبر کرائمز کے انسداد کے میدان میں تعاون کے لیے سعودی وزارت داخلہ اور چینی وزارت برائے جنرل سکیورٹی کے درمیان سمجھوتے پر دستخط کیے گئے۔

قابل تجدید توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں سعودی جنرل انویسٹمنٹ فنڈ اور چینی نیشنل اتھارٹی برائے توانائی کے درمیان سمجھوتے پر دستخط ہوئے۔

اجلاس میں انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے سعودی ریاستی سکیورٹی کی پریذیڈنسی اور چینی وزارت برائے جنرل سکیورٹی کے درمیان معاہدہ طے پایا۔

انٹلیکچوئل پراپرٹی کے شعبے میں Saudi Authority for Intellectual Property اور چین میں National Intellectual Property Administration کے درمیان تعاون کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کی سرمایہ کاری میں شریک ہونے کے لیے سعودی کمپنی ایکوا پاور اور چینی سلک روڈ فنڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

مزید برآں چین میں جی جیانگ پیٹرو کیمیکلز کے منصوبے میں سعودی ارامکو کمپنی کی جانب سے 9% کی شراکت داری کے حصول کے لیے تعاون کے ایک سمجھوتے پر دستخط ہوئے۔

سعودی ارامکو نے نارتھ چائنا انڈسٹریل کمپنی اور چین چنگ انویسٹمنٹ کمپنی کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط کیے۔ اس کا مقصد کیمیکل انڈسٹریز اور مائیکرو اینڈ میٹیرلز انجینئرنگ سے متعلق ایک مشترکہ کمپنی کا قیام ہے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند