تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین فوجیوں سے سمیت چار امریکی ہلاک
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعرات 15 ذیعقدہ 1440هـ - 18 جولائی 2019م
آخری اشاعت: منگل 3 شعبان 1440هـ - 9 اپریل 2019م KSA 07:22 - GMT 04:22
افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں تین فوجیوں سے سمیت چار امریکی ہلاک
کابل ۔ افغانستان ۔ ایجنسیاں

افغانستان میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے تین فوجیوں سمیت چار امریکی ہلاک ہوگئے۔

امریکی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں ایک بڑے فضائی اڈے کےقریب سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے تین فوجی اور ایک عام امریکی مارا گیا۔

ادھر تحریک طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ امریکی فوج اور نیٹو کے مشن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ شمالی کابل کے بگرام ایئر بیس کے قریب پیش آیا جس میں کم سے کم چار امریکی ہلاک ہوگئے۔ ان میں تین امریکی فوجی شامل ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دھماکے میں تین امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقتول فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ مقتول فوجیوں کی شناخت چوبیس گھنٹوں تک ظاہر نہیں کی جاتی۔

ادھر طالبان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بگرام میں امریکی اور نیٹو فوج کے ایک اڈے کے قریب بارود سے بھری کار سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند