تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
سوڈان کی حکمراں فوجی کونسل صرف خودمختار اتھارٹی اپنے پاس رکھے گی
وزیراعظم کا عہدہ اور تمام وزارتیں سویلین کے حوالے کردی جائیں گی : فوجی ترجمان کی وضاحت
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

ہفتہ 17 ذیعقدہ 1440هـ - 20 جولائی 2019م
آخری اشاعت: جمعرات 19 شعبان 1440هـ - 25 اپریل 2019م KSA 20:18 - GMT 17:18
سوڈان کی حکمراں فوجی کونسل صرف خودمختار اتھارٹی اپنے پاس رکھے گی
وزیراعظم کا عہدہ اور تمام وزارتیں سویلین کے حوالے کردی جائیں گی : فوجی ترجمان کی وضاحت
سوڈان کی عبوری فوجی کونسل کے ترجمان شمس الدین کباشی ۔
خرطوم ۔ ایجنسیاں

سوڈان کے حکمراں عبوری فوجی کونسل صرف خود مختار اتھارٹی اپنے پاس رکھے گی اور وزارت ِعظمیٰ کا عہدہ اور تمام وزارتیں سویلین کے حوالے کردے گی ۔

اس بات کا اعلان عبوری فوجی کونسل کے ترجمان شمس الدین کباشی نے خرطوم میں جمعرات کو ایک نیوز کانفرنس میں کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ’’ فوجی کونسل کے پاس صرف خود مختار اتھارٹی ہوگی جبکہ کابینہ کا سربراہ، حکومت اور انتظامی اختیارمکمل طور پر سویلین (کے پاس) ہو گا‘‘۔

یہ وضاحت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوڈان کے سابق صدر عمر حسن البشیر کے خلاف احتجاجی مظاہروں اور تحریک کو منظم کرنے والے منتظمین عبوری سویلین حکومت کے اعلان میں تاخیر کررہے ہیں اور انھوں نے اس حوالے سے حکمراں فوجی کونسل کی قیادت سے نئے مذاکرات کیے ہیں۔

انھوں نے گذشتہ ہفتے اس بنا پر فوجی قیادت سے بات چیت معطل کردی تھی کہ عبوری کونسل میں معزول صدر عمر حسن البشیر کے مصاحبین کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ فوجی کونسل نے بدھ کی شب احتجاجی تحریک کے لیڈروں کو ایک اور ملاقات کی دعوت دی تھی جبکہ مظاہرین نے کونسل پر زور دیا تھا کہ وہ ایک سول حکومت کے حق میں اقتدار سے دستبردار ہو جائے ۔

فوجی کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ وہ احتجاجی تحریک میں پیش پیش اتحاد برائے آزادی اور تبدیلی کی انقلاب کے لیے پُرامن جدوجہد کو تسلیم کرتی ہے جس کے نتیجے میں طویل عرصے سے برسراقتدار عمر حسن البشیر کے اقتدار کے خاتمے کی راہ ہموار ہوئی تھی۔ بیان میں کونسل کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا تھا کہ اس ملاقات کے نتیجے میں مختلف تنظیموں پر مشتمل اس گروپ سے مادرِ وطن کےمستقبل کے حوالے سے بات چیت کی راہ ہموار ہوگی۔

  • سوڈانی مظاہرین دارالحکومت خرطوم میں فوجی کمپلیکس کے باہر مظاہرہ کررہے ہیں۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند