تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
آئندہ ہفتے کانگریس کو ایران کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی جائے گی
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

بدھ 21 ذیعقدہ 1440هـ - 24 جولائی 2019م
آخری اشاعت: جمعہ 12 رمضان 1440هـ - 17 مئی 2019م KSA 10:49 - GMT 07:49
آئندہ ہفتے کانگریس کو ایران کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی جائے گی
واشنگٹن – ایجنسیاں

امریکی کانگریس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ذمے داران آئندہ ہفتے ایران کے حوالے سے موقف کے سلسلے میں خصوصی بریفنگ پیش کریں گے۔ اس سے قبل ڈیموکریٹک اور ریپبلکن دونوں جماعتوں کے قانون سازوں نے مزید معلومات کا مطالبہ کیا تھا۔

کانگریس میں معاونین نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو، جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل جوزف ڈنفورڈ اور قائمقام وزیر دفاع پیٹرک شینہن آئندہ منگل کی شام سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ معاونین نے آئندہ ہفتے پومپیو کے ساتھ بریفنگ کی توقع بھی ظاہر کی ہے۔

کانگریس کے اراکین کئی ہفتوں سے یہ شکوہ کر رہے ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے حوالے سے انہیں مطلوبہ معلومات فراہم نہیں کیں بلکہ بعض ریپبلکنز کا تو یہ کہنا ہے کہ انتظامیہ نے اس معاملے میں انہیں کچھ بھی نہیں بتایا۔

واشنگٹن اور تہران کے درمیان تعلقات اُس وقت مزید کشیدہ ہو گئے جب ٹرمپ نے رواں ماہ ایران کی تیل کی برآمدات کو مکمل طور پر روک دینے کی کوشش کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ امریکا نے ایرانی دھمکیوں کے جواب میں خلیج میں اپنے عسکری وجود کو بھی بڑھا دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکا ،،، ایران کے ساتھ جنگ کی طرف نہیں جائے گا۔

 

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند