تمام حقوق بحق العربیہ نیوز چینل محفوظ ہیں © 2019

دوست کو بھیجئے

بند کیجئے
میکسیکو: جرائم پیشہ افراد کی ملکیتی پرتعیش مہنگی گاڑیاں نیلام کے لئے پیش
نیلام کی جانے والی گاڑیوں میں لیمبورگینی، پورش اور دیگر گاڑیاں شامل ہوں گی
دوست کا نام:
دوست کا ای میل:
بھیجنے والے کا نام:
بھیجنے والے کا ای میل:
Captchaکوڈ

 

جمعہ 21 ذوالحجہ 1440هـ - 23 اگست 2019م
آخری اشاعت: بدھ 17 رمضان 1440هـ - 22 مئی 2019م KSA 07:59 - GMT 04:59
میکسیکو: جرائم پیشہ افراد کی ملکیتی پرتعیش مہنگی گاڑیاں نیلام کے لئے پیش
نیلام کی جانے والی گاڑیوں میں لیمبورگینی، پورش اور دیگر گاڑیاں شامل ہوں گی
نیلامی میں لیمبورگینی سمیت متعدد پرتعیش کاریں رکھی گئیں ہیں
العربیہ ڈاٹ نیٹ

شمالی امریکا کے ملک میکسیکو نے درجنوں سپورٹس اور پرتعیش گاڑیاں نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ گاڑیاں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں اپنے قبضے میں لی تھیں۔ میکسیکو میں یہ فیصلہ صدر آندرے مینویل لوپز کے سادگی اپنانے سے متعلق پیغام کو عام کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔

میکسیکو کے صدر آندرے مینویل لوپز کے مطابق ان 82 مہنگی ترین گاڑیوں کی نیلامی سے جمع ہونے والے رقم معاشرے کے گرے پڑے افراد کی بہبود پر لگائی جائے گی۔ ان مہنگی گاڑیوں میں لیمبورگینی، پورش سمیت دیگر سپورٹس کار اور بلٹ پروف گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

نیلامی کا اہتمام حکومت کی جانب سے ایک منفرد نام کے تحت تشکیل دیئے گئے ادارے نے کیا ہے۔ ادارے کا نام "عوام سے لوٹی ہوئی دولت کی واپسی" ہے۔

میکسیکو کے صدر کا کہنا تھا کہ "جرائم پیشہ افراد سے ضبط کیا گیا تمام سامان پیچ کر اس سے حاصل ہونے والی آمدنی عوام بالخصوص غریب اور نادار افراد کی بہبود پر خرچ کیا جائے گا تاکہ ان کے معیار زندگی میں بہتری لائے جا سکے۔

میکسیکو کے نو منتخب صدر نے دسمبر میں اپنی حلف برداری کے بعد سے ملک کو جرائم اور کرپشن کے ناسور سے پاک کرنے کے عزم کا اعلان کیا تھا۔

نقطہ نظر

مزید

قارئین کی پسند